متفرق صحابہ کرام  

ابونضرہ منذربن مالک رحمتہ اللہ علیہ

ابونضرہ منذربن مالک ایک صحابی سے،سعیدالجریری نے ابونضرہ سےروایت کی،کہ مجھ سے ایک صحابی نےجووہاں موجودتھے،بیان کیا،کہ ایام تشریق کےدوران میں حجتہ الوداع کےموقعہ پر آپ نےفرمایا،اےلوگو!تمہاراخداایک ہےکسی عربی کوعجمی پراورکسی سرخ کوکالے پرکوئی فضیلت نہیں، کیونکہ معیارِ فضیلت تقوٰی ہے،پھرفرمایاکیامیں نےاللہ کاپیغام تمہیں پہنچادیاہے،صحابہ نے جواب دیا،ہاں یارسول اللہ!بلاشبہ آپ نےپہنچادیاہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

ابوفسیلہ رضی اللہ عنہ

ابوفسیلہ،محمدبن عمرالمدینی نے کتابتہً حسن بن احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمد بن محمد سے، انہوں نےمحمد بن عبداللہ حضری سے،انہوں نے ابوبکربن ابوشیبہ سے،انہوں نے زیاد بن ربیع یحمدی سے،انہوں نے عبادبن کبیرشامی سےاورانہوں نے اپنے قبیلے کی ایک عورت سے جس کا نام فسیلہ تھا،اپنے والد سےسُنا،کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے دریافت کیا،یارسول اللہ!کیااپنی قوم سے محبت کرناعصبیت ہے،آپ نے فرمایا،نہیں،بلکہ اپنی قوم کی ...

ابونائلہ رضی اللہ عنہ

ابونائلہ،سلکان بن سلامہ بن وقس بن زغبہ بن زعواء بن عبدالاشہل انصاری اشہلی ایک روایت کے مطابق سلکان ان کا لقب تھا،اورنام سعد تھاغزوہ احد میں موجودتھےاوران لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے کعب بن اشرف یہودی کو قتل کیاتھا،اورسلکان اس کے رضاعی بھائی تھے،اورآپ کے صحابہ میں مشہور تیراندازوں میں سے تھے،نیزوہ شاعرتھے،ان کے بھائیوں کے نام سلمہ اور سعد تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابواوس ثقفی رضی اللہ عنہ

ابواوس ثقفی،ان کا نام حذیفہ تھا،اور یہ اوس کے والد تھے،ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،حمادبن سلمہ نے یعلی بن عطاء سے ،انہوں نے اوس بن ابی اوس سے روایت کی ،کہ میں نے اپنے والد کو جوتوں پر مسح کرتے دیکھا،میں نے اسے ناپسند کیا،والد کہنے لگے کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوایساکرتے دیکھا ہے،اشیری نے اس باب میں ابوعمر پر استدراک کیا ہے۔ ...

ابواوفی رضی اللہ عنہ

ابواوفی،عبداللہ اور زید ان کے دو بیٹے تھے،ان کا نام علقمہ بن خالد بن حارث بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن اقصی بن حارثہ تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،واقدی نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ وہ صاحب ہیں،جو حضورِ اکرم کی خدمت میں صدقات لے کر آئے تھے،توحضور اکرم نے دعافرمائی تھی،اے اللہ !تو ابواوفی کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابواوفی رضی اللہ عنہ

ابواوفی،عبداللہ اور زید ان کے دو بیٹے تھے،ان کا نام علقمہ بن خالد بن حارث بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن اقصی بن حارثہ تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،واقدی نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ وہ صاحب ہیں،جو حضورِ اکرم کی خدمت میں صدقات لے کر آئے تھے،توحضور اکرم نے دعافرمائی تھی،اے اللہ !تو ابواوفی کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوقلابہ رقاشی رضی اللہ عنہ

ابوقلابہ رقاشی ایک انصاری سے،بروایتےیہ ہشام بن عامرتھے،حمادبن سلمہ نےایوب سے، انہوں نے ابوقلابہ سےروایت کی،کہ میں مسجد میں داخل ہوا،دیکھا،کہ بہت سےلوگ ایک صحابی پرہجوم کئے ہوئے ہیں،میں بھی ان کے قریب ہوگیا،وہ بیان کررہےتھے،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ آپ کے بعدایک جھوٹااورگمراہ انسان خروج کرےگا،اوراس کے سرپرگھنگھریالے بال ہوں گے،وہ لوگوں سےکہےگا،کہ میں تمہارا خُداہوں،لیکن جوشخص کہےگا، "ربی ال...

ابوقتادہ وابوالدھماء رحمتہ اللہ علیہ

ابوقتادہ وابوالدھماءایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے بہرعفان سے،انہوں نےسلیمان بن مغیرہ سے،انہوں نےحمیدبن ہلال سے،انہوں نےقتادہ اور ابوالدھماءسےروایت کی،کہ وہ دونوں کثرت سےحج اداکیاکرتےتھے،ایک موقعہ پرایک بادہ نشین سےملے،وہ کہنےلگاکہ ایک موقعہ پرحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےمیراہاتھ اپنےہاتھ میں لےلیا، اورفرمایا،جب بھی کوئی چیزاللہ کےنام پردےگا،وہ تجھےاس کےبدلےمیں اس سےبہترچیزعطا کردے...

ابوالربیع رضی اللہ عنہ

ابوالربیع،جعفرمستغفری نے ان کا ذکرکیا ہے،وہ کہتے ہیں،ان سے عبدالملک بن جابر بن عتیک نے ان سے ان کے چچانے بیان کیا،کہ ابوالربیع بیمار پڑگئے،اورحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم ان کی عیادت کو آئے،اورآپ نے انہیں چادر عطافرمائی،انہیں یہ بات ابوعلی برذعی نے بتائی،نیز انہوں نے جریربن عبدالحمید سے،انہوں نے عبدالملک بن عمیر سے،انہوں نے ربیع انصاری سے روایت کی، کہ حضورِاکرم نے ان کے بھتیجے کی عیادت کی،پھرحدیث بیان کی،ابوموسیٰ ...

ابوالرداداللیثی رضی اللہ عنہ

ابوالرداداللیثی،انہیں حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی،ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے ان سے روایت کی واقدی نے انہیں صحابی شمارکیا ہے،مدینہ کے باسی تھے،سفیان بن عینیہ نے زہری سے انہوں نے ابوسلمہ سے روایت کی ،کہ ابوالرداد اللیثی بیمار پڑگئے،اور عبدالرحمٰن بن عوف ان سے ملنے گئے،کہنے لگے،بہترین آدمی وُہ ہے،جوزیادہ صلہ رحمی کرنے والاہو،میں نے رسولِ اکرم سے سُنا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا،کہ میں رحمان ہوں اور رحم کواپنے نام سے نکالاہے...