متفرق صحابہ کرام  

ابورائطہ رضی اللہ عنہ

ابورائطہ،ان کا نام عبداللہ بن کرامتہ المذحجی تھا،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،شعبی نے ان سے روایت کی،کہ وہ حضورِاکرم کی مجلس میں بیٹھےہوئےتھے،پھرانہوں نے حدیث بیان کی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابورمثہ بلوی رضی اللہ عنہ

ابورمثہ بلوی،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،مصرمیں سکونت اختیارکی اور افریکہ میں وفات پائی،انہوں نے وصیت کی تھی،کہ دفن کرنے کے بعد ان کی قبرزمین سے ہموار کردی جائے،اہلِ مصر ان کے راوی ہیں،ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابوسعادالجہنی رضی اللہ عنہ

ابوسعادالجہنی،ایک روایت کے مطابق ان کا نام عقبہ بن عامر الجہنی ہے،لیکن یہ روایت مشکوک ہے،ان سے معاذ بن عبداللہ بن حبیب اور معاویہ بن بدرنے روایت کیاوران کی کئی کنیتیں ہیں،ابوعمران کی کنیت ابوسعاد نہیں مانتے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوسعدساعدی رضی اللہ عنہ

ابوسعدساعدی،ابوحفص شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے،اوزاعی نے یحییٰ بن کثیرسے،انہوں نے قرہ بن ابوقرہ سے روایت کی کہ ابوسعد نے ایک شخص کوعصرکے بعد نمازپڑھتے دیکھا،انہوں نے کہا، دیکھوبعدازعصرنمازنہ پڑھو،کیونکہ حضورِاکرم نے اس سے منع کیا ہے،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابوثابت بن عبدعمرو رضی اللہ عنہ

ابوثابت بن عمرو بن قیظی بن عمرو بن زید بن حشم بن حارثہ انصاری حارثی،احد میں حضورِ اکرم کے ساتھ موجود تھے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے،اورلکھا ہے کہ لوگ انہیں عدی بن ثابت کا دادا شمار کرتے ہیں،مگریہ امر مشکوک ہے۔ ...

ابوسبرہ نخعی رضی اللہ عنہ

ابوسبرہ نخعی جو خیثمہ بن عبدالرحمٰن کے داداتھے اورکوفی تھے،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ ابنِ مندہ کا انہیں نخعی کہنا غلط ہے،کیونکہ وہ جعفی ہیں اورخثیمہ جعفی ہیں نہ کی نخعی، ابن مندہ کو یہ غلطی اس لئے لگی کہ دونوں لفظوں میں کسی حد تک مشابہت ہے، واللہ اعلم۔ ...