متفرق صحابہ کرام  

ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قرشی ہاشمی،حضورِاکرم کے ابنِ عم اوررضاعی بھائی تھے،دونوں نے حلیمہ سعدیہ کا دودھ پیاتھا،ان کی والدہ کا نام غزنہ دخترقیس بن ظریف تھا،جوفہر بن مالک کی نسل سے تھے،اکثرکی رائے ہے،کہ ابراہیم بن منذر،ہشام بن کلبی اور زبیر بن بکارانہی کے اسلاف ہیں۔ ابوسفیان کا نام مغیرہ تھا،بعض لوگوں کاخیال ہے،کہ ان کی کنیت ہی ان کا نام تھی،اور مغیرہ ان کا بھائی تھا،جوشکل وشباہت می...

ابوسُفیان مدلوک رضی اللہ عنہ

ابوسفیان مدلوک،وہ اپنے آزادکردہ غلام کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہر دومسلمان ہوگئے،پھر آپ نے برکت کے لئے ان کے سرپرہاتھ پھیرا،چنانچہ عمر بھران کے وہ بال سیاہ رہے اورباقی سفیدہوگئے تھے،ابوعمرنے ذکرکیا ہے۔ ...

ابوسُفیان رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن ابوسفیان کے والد تھے،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی کہ رمضان میں عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے،وہ مدنی ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہےاورلکھاہے کہ مجھے اس حدیث کے مرسل ہونے کاخدشہ ہے۔ ...

ابومسلم اشعری رضی اللہ عنہ

ابومسلم اشعری،ان سے عبدالرحمٰن بن غنم نے،انہوں نے رسولِ اکرم سےروایت کی،آپ نے فرمایا،جلدہی ایک ایسی قوم پیداہوگی جوشراب کانام بدل کراسے حلال قراردے لے گی،چنانچہ سازہائے لہوولعب ان کے سروں پرتوڑے جائیں گے،زمین پھٹ جائے گی،اوروہ لوگ مسخ ہوکرسور اوربندربن جائیں گے،اسی طریقہ سے ابومسلم سے روایت کی ہے،لیکن یہ غلط ہے،اور ابو مالک اشعری سے بھی روایت کی ہے،ابومالک یاابوعامر سے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابومسلم جلیلی رضی اللہ عنہ

ابومسلم جلیلی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا،لیکن اسلام امیرمعاویہ کے عہدمیں قبول کیا،حماد بن سلمہ نے قاسم الرجال سے،انہوں نے ابوقلابہ سے روایت کی،کہ ابومسلم نےامیرمعاویہ کے عہد میں اسلام قبول کیا،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے،ابن اثیرلکھتے ہیں کہ ہم انہیں کسی صورت میں بھی صحابی نہیں کہہ سکتے۔ ...

ابومسلم خولانی عابد رضی اللہ عنہ

ابومسلم خولانی عابد،انہوں نے زمانہ جاہلیت پایا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہلے اسلام قبول کیا،لیکن زیارت سے محروم رہے اورمدینے میں اس وقت آئے،جب حضورِ اکرم کا وصال ہوچکاتھا،اورحضرت ابوبکرخلیفہ بن گئے تھے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتاہے،شامی تھے، اورنام عبداللہ بن ثوب تھا،ایک روایت میں عبداللہ بن عوف آیاہے،لیکن اول الذکر زیادہ مشہور ہے، یہ صاحب بڑے پارسا،عبادت گزار،عالم فاضل اور صاحبِ کرامت بزرگ تھے،ان...

ابومسلم مرادی رضی اللہ عنہ

ابومسلم مرادی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،عمروبن عاص کے محکمہ پولیس میں تھے،بقول ابوسعیدبن یونس ،ان سےعمروبن یزیدخولانی نےجوثابت کے بھائی تھے روایت کی،عیاش بن عباس نےعمرو بن یزید خولانی سے،انہوں نے ابومسلم سےجوحضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں،روایت کی، کہ ایک شخص نے حضورِاکرم کی خدمت میں گزارش کی یارسول اللہ! مجھے کوئی ایساعمل بتائیے،کہ میں جنّت میں پہنچ جاؤں،دریافت فرمایا،اگرتمہاری والدہ زندہ ہے ،تو اس کی خدمت کر...

ابونبقہ بن علقمہ رضی اللہ عنہ

ابونبقہ بن علقمہ رضی اللہ عنہ ابونبقہ بن علقمہ بن عبدالمطلب،بقول ابوعمربعض نے انہیں صحابی لکھاہے،ہمارے یہاں وہ غیرمعلوم ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہےاورلکھاہےکہ حضورِاکرم نے ان کے لئے خیبر کے خراج سے پچاس وسق غلہ مقرر فرمایاتھا،یہ ابنِ اسحاق سے مروی ہے،ابوالولید بن الفرضی کے مطابق ان کا نسب ابونبقہ بن علقمہ بن مطلب بن عبدمناف تھا،اورنام عبداللہ تھا،اورمحمد بن علاء بن حسین بن عبداللہ بن نبقہ ان کی اولاد سے ...