متفرق صحابہ کرام  

عبداللہ بن بریدہ اسلمی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن بریدہ اسلمی ایک صحابی سے،عبداللہ بن مبارک نے کہمس بن حسن سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم نےہمیں حکم دیا،کہ ہم کبھی کبھی موچھیں کٹوایاکریں اورسر میں تیل لگانےاوربالوں کوکھلاچھوڑدینےسےمنع فرمایا، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

ابواخزم بن عتیک رضی اللہ عنہ

ابواخزم بن عتیک بن نعمان بن عمرو بن عتیک بن عمروبن مبذول بن مالک بج نجار،ان کے بھائی کا نام سہل تھا،وہ بیعت عقبہ میں موجودتھے،اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،اور معرکۂ حسر(جس میں ابوعبید ثقفی مارے گئے)میں بھی شریک تھے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

عبداللہ بن حبیب ابوعبدالرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن حبیب ابوعبدالرحمٰن السلمی ایک آدمی سےجسےصحبت نصیب ہوئی،عطاء بن سائب نے ابوعبدالرحمٰن السلمی سےجس کانام عبداللہ بن حبیب تھا،انہوں نے ایک ایسے آدمی سے جس نے حضوراکرم سے سُنا،آپ نےفرمایا،جوشخص مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھارہتاہے،وہ مصروفِ عبادت سمجھاجاتاہےاورفرشتےاس کےلئےدعاکرتے ہیں،اے اللہ،تواس شخص کومعاف کردے، اےاللہ تواس پررحم کر۔ اسی حدیث کوحمادبن سلمہ نےاورابراہیم بن حجاج نےاسی...

عبدالرحمٰن بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن جبیرایک آدمی سےجس نے حضورکی خدمت کی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےیحییٰ بن زکریاسے،انہوں نےسعیدبن ابوایوب سے،انہوں نےبکیربن عمرسے،انہوں نےعبداللہ بن ہبیرہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن جبیر سے،انہوں نے ایک ایسےآدمی سےجس نے حضوراکرم کی آٹھ سال خدمت کی،اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسُنا،جب کھاناپیش کیاجائے توآدمی بِسم اللہ پڑھے،اورجب کھانے سےفراغت پاچک...

عبدالرحمٰن بن معاذ تیمی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن معاذتیمی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نے معمرسے،انہوں نےحمیدالاعرج سے،انہوں نےمحمدبن ابراہیم تیمی سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن معاذسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےلوگوں کومنٰی میں ایک خطبہ دیااورمہاجرین کوبیت اللہ کے دائیں طرف اورانصارکوبائیں طرف جگہ دی،اورباقی لوگوں کوان کے اردگرد جگہ دی اورپھرانہیں مناسکِ حج ک...

عبدالرحمٰن بن زیدبن خطاب رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن زیدبن خطاب ایسےلوگوں سےجنہیں حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسےانہوں نےیحییٰ بن زکریاسے،انہوں نےحجاج بن ارطاہ سےانہوں نے حسین بن حارث حدلی سےروایت کی کہ عبدالرحمٰن بن زیدبن خطاب نےایک ایسےدن کےبارےمیں خطاب کیاجب رمضان کےبارے میں شک پڑجائے،انہوں نےکہا،غور سےسنو،میں حضوراکرم کے کئی صحابہ کی صحبت میں بیٹھاہوں،میں نےان سےدریافت کیااور انہوں نےمجھےبتایاکہ حضورِاکرم نے...

عبدالرحمٰن بن علاء الحضرمی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن علاء الحضرمی ایک ایسےآدمی سےجسےصحبت نصیب ہوئی،سفیان نےعطاء بن سائب سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن حضرمی سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم نے فرمایا،میری امت کےآخرایسےآئیں گےجومزدورکواس کی اجرت اس طرح اداکریں گےجس طرح اس امت کےپہلےلوگ اداکیاکرتےتھے،اوربُرےاعمال کوبُراسمجھیں گےاوراہل فتنہ سے جنگ کریں گے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالواحد بن عبداللہ قرشی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالواحد بن عبداللہ قرشی ایک صحابی سے،محمدبن سوقہ نےعبدالواحد قرشی سےروایت کی،کہ جب حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کاسریزیدکےپاس لایاگیا،تواس بدبخت نےایک چھڑی سے آپ کےہونٹوں کوجگہ سےہٹایا،توامام رضی اللہ عنہ کےدانت نمودارہوئے جوبرف سے بھی زیادہ سفیدتھے اوریہ شعرپڑھا۔ یفلقن ھامامن رجال اعزۃ علیناوھم کانوااعق واظلما (ترجمہ)ان بدبختوں نےمعززلوگوں کی کھوپڑیاں پھوڑدیں،اورانہوں نےہم پربڑاظلم اورزیادتی کی۔ ...

عبداللہ بن عباس انصاری رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن عباس انصاری،ہم حضوراکرم کی خدمت میں بیٹھے ہوئےتھے،کہ آسمان پرایک ستارا چھوٹا،حضورِ اکرم نےدریافت فرمایا،تم ستاروں کے چھوٹنے کے متعلق کیاعقیدہ رکھتے تھے، ہم نے جواب دیا،یارسول اللہ!ہم یہ سمجھتےتھے،کہ کوئی بڑاآدمی فوت ہواہے،حضورِاکرم نے فرمایا ستاروں کےچُھوٹنےکاآدمیوں کی موت وحیات سےکوئی تعلق نہیں ہوتا،بلکہ بات یہ ہے،کہ جب خداوند تعالیٰ کوئی حکم صادرفرماتاہے،توحاملین عرش خدا کی تسبیح کہتےہیں،اورپھرآہستہ ...