ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ
ابوامامہ باہلی،صدی بن عجلان نام تھا،ہم ان کاترجمہ پیشتر لکھ آئے ہیں،بعض نے انہیں بنو باہلہ کی شاخ سہم کافرد شمارکیا ہے،اور بعض اس کے خلاف ہیں،لیکن سب انہیں بنوباہلہ سے شمار کرتے ہیں، مصر میں سکونت اختیا ر کی،پھرحمص میں آگئے اور وہیں وفات پائی،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بکثرت احادیث روایت کی ہیں۔ فتیان بن محمد بن سودان موصلی نے خطیب ابونصر احمد بن عبدالقاہر سے،انہوں نے ابوال...