ابوجابرالصدفی رضی اللہ عنہ
ابوجابرالصدفی،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،اعمش نے قیس بن جابرالصدفی سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد خلفا ہونگے،ان کے بعدامراء،پھرملوک اور پھرجابرحکمرانوں کا دَورآئے گا،پھر میرے اہل بیت سے ایک آدمی اٹھے گا،جوزمین کو عدل سے بھردے گا،اس کے بعد پھر ظلم پھیل جائے گا،اس کے بعد ایک قحطانی کو حکومت ملے گی،جو بخدااپنے پیش رو سے کمترنہی...