سیّدنا عقیل ابن مقرن رضی اللہ عنہ
مزنی کنیت ان کی ابوحکیم ہے۔نعمان اورسوید اورمعقل فرزندان مقرن کے بھائی تھے۔ ان کا نسب اوپربیان ہوچکاہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئےتھے اورآپ کی صحبت میں رہے تھے۔واقدی نے بیان کیاہے کہ جوصحابہ کوفہ میں چلے آئےتھے ان میں عقیل بن مقرن یعنی ابوحکیم بھی تھے اوربخاری نے ان کوعقیل بن مقرن ابوحکیم مدنی کہاہے اوراسی طرح احمد بن سعید دارمی نے بیان کیاہے ۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...