سیّدنا علباء اسدی رضی اللہ عنہ
یہ ابواحمد عسکری کاقول ہےاورانھوں نے کہاہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھےاور انھوں نے اپنی سند کے ساتھ محمدبن بکرسے انھوں نے ابن جریج سے انھوں نے ابوالزبیرسے انھوں نے علباءاسدی سے روایت کی ہے کہ وہ بیان کرتےتھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےملے جب آپ سفر میں اپنے اونٹ پربیٹھتے توتین مرتبہ تکبیرپڑھتے اور فرماتے کہ۱؎ الحمدللہ الذی سخرلناہذاوماکنالہ مقرنینعسکری نے ایساہی ذکرکیاہے اورہم سے ابوبکریعنی محمد بن رمصان بن عثمان ...