سیّدناعرابہ ابن اوس رضی اللہ عنہ
بن قنیطی بن عمروبن زید بن جشم بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری اوسی پھرحارثی ہیں ان کے والداوس بن قنیطی ان منافقوں کے سرداروں میں سے تھے جو کہتےتھے کہ ان بیوتناعورۃ۱؎اور ابن اسحاق نےذکرکیاہےکہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کواحد میں بوجہ کم سنی کے چنداورلوگوں کے ہمراہ جن میں ابن عمراوربراء بن عازب بھی تھے واپس کردیاتھایہ عرابہ اپنی قوم کے سرداروں میں سے تھےبڑے سخی تھے سخاوت میں عبداللہ بن جعفر اورقیس بن سعد بن...