حضرت شیخ پایندہ نبوری
حضرت شیخ نظام الدین بلخی قدس سرہٗ کے تیسرے خلیفہ قطب وقت حضرت شیخ پائندہ بنوری ہیں جو مستِ جام توحید ومحو شراب تفرید تھے۔ آپ کی سکونت قصبۂ بنور میں تھی۔ جو شہر سہر اند سے چودہ پندرہ کوس کے فاصلہ پرہے۔ ابتدائے حال میں آپ نے شدید ریاضت و مجاہدہ کیا۔ اور اسکے بعد آپ کا مجاہدہ مشاہدہ میں مبدل ہوا۔ روایت ہے کہ کہ شدیدی مجاہدہ کے بعد آپ پر شغل باطن کے آثار وتصرفات ظاہر ہونے لگے۔ اُن دنوں&nbs...