پسندیدہ شخصیات  

سیّدناعبدالرحمٰن بن حارثہ رضی اللہ عنہ

  اوربعض لوگوں نے ابن جاریہ بیان کیا ہے ابومسعود نے اس کو ذکرکیاہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے محمد ابن کعب قرطی نے ابن ابی سلیط سے انھوں نے عبدالرحمٰن ابن حارثہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ایام گرمامیں)جب ذراٹھنڈک ہوجائے تو نماز ظہر اداکیاکرو۔(انکاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے بیان کیا ہے۔...

سیّدناعبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ

   بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قریشی مخزومی ہیں ان کی کنیت ابومحمد تھی اور ان کی والدہ فاطمہ بنت ولیدبن مغیرہ تھیں۔مصعب زبیری اور واقدی نے بیان کیا ہے کہ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس وقت یہ دس برس کے تھے علم اوردین داری اور بلند رتبگی کے لحاظ سے بزرگان اسلام میں ان کا شمارتھا انھوں نے حضرت عمروعثمان و علی و عائشہ صدیقہ وغیرہم سے ( رضی اللہ عنہم)روایت کی ہے اوران سے ان کے بیٹے ابوبکراور شعبی وغیرہ نے روایت کی ہے...

سیّدناعبدالرحمٰن بن جبر بن عمرو رضی اللہ عنہ

   بن زید بن جشم بن حارثہ بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس اور ان کے نسب میں اس کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں۔کنیت ان کی ابوعیسیٰ تھی اوران کے نام سے زیادہ مشہورتھی۔ ان کا اصل نام عبدالعزی تھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن نام رکھا غزوۂ بدر میں شریک تھے اوراس وقت ان کی عمر اڑتالیس برس کی تھی۔کعب بن اشرف یہودی جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کواذیت پہنچاتاتھا اس کے قاتلو میں سے یہ بھی تھے۔ ان سے عبایہ بن رفاعہ بن رافع ...

سیّدناعبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

  اوربعض نے ان کانام عبداللہ بن جابرعبدی بیان کیا ہے۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد بن کرآئے تھے یعیش عبدی نے ان سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جوقاصد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے ان میں میں بھی تھامگرقاصد نہ تھا بلکہ اپنے والد کے ساتھ تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کوچند(خاص قسم کے)ظروف میں(جن میں شراب کا استعمال ہوتاتھا)پانی پینے سے منع فرمایا۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابن مندہ نے لکھا ہے۔...

سیّدناعبدالرحمٰن بن ثوبان رضی اللہ عنہ

   ان کا ذکرصحابہ میں کیا گیاہے اور ان کی کنیت ابومحمد تھی۔ ان سے طبرانی نے ایک حدیث ۱؎ ترجمہ اے نبی تم ان لوگوں کو جواللہ پراورقیامت پرایمان رکھتے ہیں (کبھی ایسا)نہ پاؤگے کہ وہ ان لوگوں سے محبت کریں جنھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔مطلب حضرت کا اس آیت کی تلاوت سے ان کو متنبہ کرناتھاکہ یہ اپنے مشرک مامؤوں سے قطع تعلق کردیں۱۲ اپنے معجم میں روایت کی ہے (طبرانی نے اپنی سندسے)یحییٰ ابن کثیر سے انھوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان...

سیّدناعبدالرحمٰن بن بشیر رضی اللہ عنہ

  ۔بعض نے ابن بشر بیان کیا ہے انھوں نے حضرت علی  رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ایک حدیث رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے ۔اورشعبی وابن سیرین و عبدالملک بن عمیر نے ان سے روایت کی ہے سری بن اسمٰعیل نے عامر شعبی سے انھوں نے عبدالرحمٰن ابن بشیر سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ہم لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھےحضرت نے فرمایا کہ ایک شخص تم سے حکم قرآنی کی روسے لڑے گا جس طرح میں نے تم سے تنزیل قرآن کے موافق جہاد کیا۔ابوب...

سیّدناعبدالرحمٰن بن ہذیل رضی اللہ عنہ

   بن ورقاخزاعی ہیں ان کا نسب پہلے بیان ہوچکا ہے۔ابن کلبی نے کہاہے کہ یہ اور ان کے ۱؎یہ مسئلہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی مقام پر مقتول ہوجائے اور قاتل کا پتہ نہ چلے تواہل محلہ سے قسم لی جائے گی اگروہ قسم کھالیں کہ ہم نے قتل نہیں کیا نہ ہم قاتل کوجانتے ہیں توپھران سے خون بہا مقتول کا دلوایاجائے۱۲۔ بھائی عبداللہ اہل یمن کی طرف رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد بن کر گئے تھےجنگ صفین میں حضرت علی  رضی اللہ عنہ کے ساتھ دونوں موجود تھے۔ابوع...

سیّدناعبدالرحمٰن ابن بجیدبن وہب رضی اللہ عنہ

   بن قنیطی بن قیس بن لوذان بن ثعلبہ بن عدی بن مجدعتہ انصاری یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔ابن ابی داؤد نے اسی طرح بیان کیاہے مگراورلوگ کہتے ہیں کہ یہ صحابی نہیں ہیں۔محمد بن اسحاق نے محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی سے روایت کی ہے کہ عبدالرحمٰن بن بجید انصاری نے جوبنی حارثہ کے بھائی تھے ان سے بیان کیا کہ جب عبداللہ بن سہل کو خیبر میں(کسی نامعلوم شخص نے)قتل کرڈالا توان کے بھائی عبدالرحمٰن بن سہل اور محیصہ بن مسعود رسول خدا صلی اللہ ...

سیّدناعبدالرحمٰن بن اشیمرضی اللہ عنہ

   انماری ہیں۔اوربعض نے بیان کیاہے کہ انصاری ہیں ابوعمرنے کہا ہے کہ میں ان کوانصار کا حلیف سمجھتاہوں۔سلمہ بن دروان نےکہاہے کہ میں نے انس بن مالک اورسلمہ بن اکوع اور عبدالرحمٰن بن اشیم کوجوبنی انمار سے تھے دیکھا ہے یہ سب لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اپنے سفیدبالوں میں خضاب نہ لگاتے تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔...