(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)
ابن نعیم۔انصاری۔عاتکہ بنت نعیم کے بھائی ہیں۔صحابی ہیں۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے۔...
ابن نعیم۔انصاری۔عاتکہ بنت نعیم کے بھائی ہیں۔صحابی ہیں۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے۔...
ابن نعیم اشجعی۔یہ سفرخیبرمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رہبرتھے۔ان کاتذکرہ بغوی نے اسی طرح لکھا ہے مگران کی کوئی حدیث روایت نہیں کی۔...
ان کانام نعمی تھا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبداللہ رکھا۔اس کو ابواسحاق نے براء سے روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔...
ابن نعمان بن بلدمہ بن خناس بن سنان بن عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی سلمی۔ابن ہشام نے کہا ہے کہ بلدمہ کی بے کوضمہ اور بے کے بعد ذال منقوطہ ہے۔یہ عبداللہ ابوقتادہ کے چچازادبھائی تھے یہ عبداللہ بدرمیں اوراحد میں شریک تھے یہ ابن اسحاق اور ابوموسیٰ کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔...
ابن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج انصاری خزرجی۔ بدر میں شریک تھے اوراحد کے دن شہید ہوئے۔یہ ابن کلبی کاقول ہے۔...
ابن نضلہ کنانی۔فریابی نے سفیان ثوری سے انھوں نے عمربن سعید سے انھوں نے عثمان بن ابی سلیمان سے انھوں نے عبداللہ ابن فضلہ کنانی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی اورحضرت ابوبکروعمر کی وفات ہوئی اس وقت تک مکہ کے بازار فروخت نہ کیے جاتے تھے۔اس کومعاویہ بن ہشام نے عمرسے انھوں نے عثمان سے انھوں نے نافع بن جبیر بن مطعم سے انھوں نے علقمہ بن فضلہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی روایت کی ہے اور یہی صحیح ہے۔ ...
ابن نضلہ۔قبیلۂ بنی عدی بن کعب سے ہیں قریشی ہیں۔مہاجرین حبش سے ہیں۔عکرمہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے جن لوگوں نے حبش کی طرف حضرت جعفربن ابی طالب کے ساتھ ہجرت کی تھی ان میں عبداللہ بن نضلہ بھی تھے جوخاندان بنی عدی بن کعب سے تھے قریشی تھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہےاورابونعیم نے کہا ہے کہ یہ غلطی ہے علمأ مغازی نے خواہ زہری ہوں خواہ ابن اسحاق کسی نے اس بات میں اختلاف نہیں کیاکہ ان کا نام معمر بن عبداللہ بن ...
ابن نضلہ۔کنیت ان کی ابوبرزہ ہے۔اسلمی ہیں۔ ان کے نام میں لوگوں میں اختلاف کیاہے۔ابن شاہین نے ان کا تذکرہ عبداللہ کے ناموں میں کیاہے اورواقدی سے مروی ہے کہ ان کے بیٹے کہتے تھے کہ ان کا نام عبداللہ بن نضلہ ہے ابن شاہین نے کہاہے کہ ان کے بیٹے سے زیادہ ان کاعلم کسے ہوسکتاہے۔ہم عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ ان کا ذکرکنیت کے باب میں بھی کریں گے۔...
ابن نصر سلمی۔ان سے ابوبکربن محمد بن عمرو بن حزم نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ)فرمایاجس مسلمان کے تین لڑکے مرجائیں اوروہ ثواب سمجھ کر صبرکرے تو وہ لڑکے اس کے لیے دوزخ سے سپر بن جائیں گے ایک عورت نے عرض کیاکہ یارسول اللہ اگرکسی کے دو لڑکے مرے ہوں آ پ نے فرمایادولڑکے (مرے ہوں)تب بھی یہی ثواب ہے۔ ان کا تذکرہ ابوعمر نے لکھا ہے اور کہاہے کہ یہ ایک مجہول شخص ہیں سوا اس حدیث کے اورکوئی حدیث ان کی معلوم نہیں ہوتی ۔ان کو لو...
ابن نحام۔اوربعض لوگ ابن نحماء کہتے ہیں۔ربیع بن صبیح نے حسن (بصری) سے انھوں نے عبداللہ بن نحام سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ایک دن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گیامیرے سراورداڑھی کے بال سفید تھے اورسفیدہوکرگھاس کی طرح (کمزور)ہوگئے تھے حضرت نے فرمایااے ابن نحام کیامیں تمھارے اس بڑھاپے کی فضلیت میں ایک حدیث تم سے بیان کروں میں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ آپ نے فرمایا اے ابن نحام اللہ عزوجل بوڑھے آدمی سے قیامت کے دن آسانی کے ...