(سیّدہ )مندوس( رضی اللہ عنہا)
مندوس دخترِ عبادہ بن دلیم بن حارثہ بن ابوخزیمہ انصاریہ ساعدیہ،سعد بن عبادہ کی بہن تھیں، بقولِ ابن حبیب حضورِاکرم سےبیعت کی۔ ...
مندوس دخترِ عبادہ بن دلیم بن حارثہ بن ابوخزیمہ انصاریہ ساعدیہ،سعد بن عبادہ کی بہن تھیں، بقولِ ابن حبیب حضورِاکرم سےبیعت کی۔ ...
شیماءدختر حارث سعدیہ ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضاعی بہن تھیں،ابوجعفر نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی ،کہ حضورِاکرم کی رضاعی والدہ کا نام حارث بن عبدالعزی بن رفاعہ بن ملان بن ناضرہ بن بکر بن ہوازن تھا،اور رضاعی بھائی کا نام عبداللہ بن حارث اور رضاعی بہنوں کے نام انیسہ اور حذیفہ تھے،اور اسی خاتون کا عرف شیماء تھا،اور شیماء ہی حضورِ اکرم کی دیکھ بھال میں ماں (حلیمہ سعدیہ)کا ہاتھ بٹاتی تھیں۔ ابنِ اسحاق نے ابووجزہ سے...
شفاء دختر عبدالرحمٰن ،ان سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے روایت کی،ابن مندہ کا خیال ہے کہ یہ خاتون اوال الذکر ہی ہیں،ابوعمر نے شفاء دختر عبدالرحمٰن انصاریہ مدینہ لکھا ہے،ان سے ابو سلمہ دختر عبدالرحمٰن نے روایت کی،ابن مندہ نے اور ابو عمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ...
شفاءدخترِعوف،ہمشیرہ عبدالرحمٰن بن عوف،انہوں نے اپنی ہمشیرہ عاتکہ کے ساتھ ہجرت کی۔ ...
الشفاء دختر عوف بن عبد بن حارث بن زہرہ ،زبیر کہتے ہیں،یہ خاتون(شفاء) عبدالرحمٰن بن عوف اور ان کے بھائی اسود بن عوف کی والدہ تھیں،بقولِ زبیر انہوں نےاپنی ماں جائی بہن ضیفیہ دختر ابی قیس بن عبد مناف کے ساتھ ہجرت کی تھی،ابوعمر کہتے ہیں کہ بر بنائے قولِ زبیرعبدِعوف جو عبدالرحمٰن کے دادا تھے،اور عوف جو اس کی والدہ کے والد تھے،دونوں بھائی تھے،اور عبد بن حارث بن زہرہ کے بیٹے تھے،غور کیجیئے،یہ ابو عمر کا قول ہے،اور اسی نے اس کی تخریج کی ہے، ...
میمونہ غیر منسوبہ،ان سے آمنہ دختر عمر نے روایت کی،ابو نعیم کہتے ہیں،ابن مندہ نے ان کا ذکر نہیں کیا،اور سلیمان بن احمد نے انہیں میمونہ بن سعد کے ترجمے میں ذکرکیا ہے۔ یحییٰ بن ابوالرجاء نے اذناً باسنادہ ابوبکر بن ابی عاصم سے،انہوں نے علی بن میمون ابوالحسن عطار سے، انہوں نے میمونہ سے روایت کی،انہوں نے حضورِاکرم سے پوچھا،یارسول اللہ! ہمیں صدقے کے بارے میں کچھ بتایئے،آپ نے فرمایا،صدقہ جہنم کی آگ سے پناہ ہے،اگر تو اسے اللہ کی رضا...
مجنہ حبش،مسجد میں مقیم تھیں،حضورِاکرم کے عہد میں وفات پائی،یحییٰ بن ابی انیسہ نے علقمہ بن مرثد سے،انہوں نے ایک مدنی سے روایت کی،کہ ایک مدنی خاتون مسجد میں مقیم تھیں،کہ آپ ان کی خبر گیری فرماتے تھے،کچھ دن وہ غائب رہی،تو آپ نے دریافت فرمایا،صحابہ نے گزارش کی کہ وہ وفات پاگئی ہے،فرمایا،مجھے کیوں نہیں بتلایا،چنانچہ آپ نے اس کی قبر پر نماز جنازہ ادا کی۔ اس حدیث کو یحییٰ بن ابی انیسہ نے زہری سے ،انہوں نے ابوامامہ بن سہل سے ،انہوں...
جعفرملیکہ ایک روایت میں حبیبہ ہے،جو خارجہ بن زید بن ابوزہیر کی دختر تھیں،از انصاریہ ،ہم حبیبہ کے ترجمے میں اس کا ذکر کرآئے ہیں،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...
ملیکہ دختر عمرو الزیدیہ از زیدالللات بن سعد سعد العشیرہ بن مذحج،ان کی حدیث کے راوی زہیر بن معاویہ ہیں،جنہوں نے اپنے قبیلے کی ایک خاتون سے روایت کی،ان کا بیان ہے کہ میرے گلے میں درد شروع ہوگیا،میں ملیکہ کے پاس گئی،تو اس نے گائے کا گھی علاج کے لئے بتایا،کیونکہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے سُنا تھا،کہ گائے کا دودھ شفا ہے،اور گھی دوا ہے۔ یحییٰ بن محمود نے (جس میں کہ انہوں نے اجازت دی) باسنادہ ابوبکر بن ابی عاصم ...
ثویبہ ابو لہب کی لونڈی تھیں،حضور ِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو انہوں نے دودھ پلایا،لیکن ان کے اسلام کے بارے میں اختلاف ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو نعیم کا قول ہے کہ سوائے ابن مندہ کے کوئی بھی اس کے اسلام کا قائل نہیں۔ ...