پسندیدہ شخصیات  

حضرت شیخ شمس الدین یحییٰ

آپ بہت بڑے عالم دین اور ولی اللہ تھے خواجہ نظام الدین دہلوی کے خلیفہ تھے اور آپ کے بہترین احباب اور اصحاب میں شمار ہوتے تھے ہندوستان کے اکثر علماء آپ کے شاگرد تھے، آپ کے شاگرد آپ پر فخر کرتے تھے آپ کا اصلی وطن اودھ تھا علم  حاصل کرنے کے لیے دہلی آئے اور اس قدر علوم دینی میں کمال حاصل کیا کہ اُس وقت کے علماء میں سے فقہ حدیث اور تفسیر میں کوئی بھی مقابلہ نہ کرسکتا تھا ، آپ نے خواجہ نظام الدین کی کرامات کی شہرت سنی تو شیخ صدرالدین کی وساطت سے ح...

شیخ یوسف المشہور بہ شاہ جوسی چشتی قدس سرہ

آپ حضرت فرید شکر گنج قدس سرہ کی اولاد میں سے تھے شیخ یوسف بن شیخ محیط الدین المعروف شاہ حیط بن شخ الدین المشہور شاہ شیخو بن شمس الدین بن نصیر الدین بن بدر الدین سلیمان بن حضرت فرید الحق والدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ آپ کو کرامات تو ورثہ میں ملی تھیں آپ راہ سلوک میں اپنے والد کے قدم قدم پر گامزن  ہؤےآپ نے ابتدائی عمر اجودہن(پاک پتن) میں گزاری بڑے مجاہدے اور ریاضتیں کیں ایک دن غیبی آواز آئی یوسف بیت اللہ کو روانہ ہونے کی تیاری کرو او...

حضرت خواجہ مالک زادہ احمد

خواجہ مالک زادہ احمد رحمۃ اللہ علیہ آپ شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی کے معتقد تھے، عشق و محبت کی وجہ سے فنا فی الشیخ ہوگئے، معارج الولایت کے مصنف نے جوامع الکلم سے نقل کیا ہے کہ وہ ایسے بزرگ تھے جنہوں نے شیخ نصیرالدین چراغ دہلوی سے ظاہری بیعت نہیں کی لوگوں نے پوچھا آپ نے ایسا کیوں نہیں کیا فرمایا مجھے یہ طاقت نہیں ہے کہ میں شیخ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھوں، آپ کے سامنے کھانا لایا جاتا تو آپ اسے دیکھتے رہتے اور کھانے کی طرف ہاتھ نہ بڑھاتے کہتے جب تک میں...

حضرت شیخ دانیال چشتی

آپ حضرت نصیرالدین محمود چراغ دہلوی کے خلیفہ خاص تھے۔ آپ کا لقب مولانا عود تھا چند واسطوں سے حضرت عباس بن علی کرم اللہ وجہہ سے سلسلسہ نسبت ملتا تھا۔ شیخ دانیال بن میر  بدرالدین بن فضل بن حسن بن عبداللہ بن عباس  بن علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ، آپ کے آباو اجداد کو اللہ تعالیٰ نے بڑی لمبی عمریں دی تھیں، آپ کے والد میر بدرالدین ایک سو بیالیس سال میں فوت ہوئے تھے۔ حضرت شیخ دانیال کے آباواجداد میں سے سب سے پہلے بزرگ آپ کے والد مکرم ہی تھے۔ جو غ...

حضرت مولانا فخر الدین زرادی

آپ نظام الدین اولیا بدایونی قدس سرہ کے خلیفہ خاص اور جلیس خاص الخاص تھے، آپ ظاہری اور  باطنی علوم میں جامع اور مانع بزرگ تھے ورع، تقویٰ اور ذوق و شوق وجد و سماع میں بے مثال تھے، فقہ حدیث تفسیر کے علاوہ دینی علوم کے مخٹلف شعبوں میں باکمال تھے ابتدائی عمر میں مولانا فخرالدین ہانسوی رحمۃ اللہ علیہ سے دہلی میں تعلیم حاصل کی۔ تحصیل علوم سے فارغ ہوئے تو عملی زندگی میں قدم رکھا، آپ خوش طبع تھے خوش کلام تھے اور خوش بیان تھے تقریر و تحریر میں یکتائے ...

حضرت شیخ ضیاء الدین نخشبی

آپ سلطان التارکین حضرت خواجہ حمیدالدین صوفی قدس سرہ کے خلیفہ  اور مرید تھے، آپ کا ہندوستان کے مشہور اولیاء اللہ میں شمار ہوتا تھا۔ آپ شہر بدایوں میں خلوت  گزیں ہوئے۔ اور عام لوگوں کی مجالس سے دور رہتے تھے کسی کے عقیدہ یا افکار سے کوئی سرو کار نہ تھا، آپ بڑے صاحبِ تصانیف تھے سلک السلوک ،عشرہ مبشرہ، کلیات بخشی، جزئیات بخشی، شرح دعائے سریانی، طوطی نامہ چلپی مشہور زمانہ کتابیں آپ کے قلم کا شاہکار ہیں، آپ کے رنگین قطعات اور دلچسپ اشعار مجالس...

حضرت شیخ کمال الدین علامہ

آپ حضرت نصیرالدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے اور آپ کے خواہر زادہ بھی تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے چونکہ آپ علوم حدیث، فقہ، اصول فقہ میں یگانۂ روزگار تھے اس لیے آپ کو علامہ کے خطاب سے یاد کیا جاتا تھا خرقۂ خلافت حاصل کرنے کے بعد آپ احمد آباد گجرات تشریف لے گئے جہاں آپ کو بڑی شہرت ملی آپ کی اولاد اور خلفا آج تک احمد آباد میں موجود ہیں۔ مولانا کمال الدین رحمۃ اللہ علیہ شجرۃ الانوار اور شجرۂ چشتیہ...

حضرت شیخ صدر الدین حکیم

آپ شیخ نصیرالدین چراغ دہلوی قدس سرہ کے خلیفہ اعظم تھے حضرت سلطان المشائخ کے منظور نظر تھے، آپ کے والد ماجد ایک بہت بڑے تاجر تھے، مگر حضرت نظام الدین محبوب الٰہی کے عقیدت مند تھے، بڑھاپا آگیا، مگر آپ کے ہاں اولاد نہ ہوئی، آپ اولاد کی محرومی کو اکثر محسوس کرتے تھے،  ایک دن  حضرت خواجہ نظام الدین حالت وجد میں تھے کہ آپ نے اولاد کے لیے سوال کردیا، حضرت شیخ نے اپنی پشت ان کی پشت سے لگادی، اور خوشخبری دی کہ اللہ تمہیں بیٹا دے گا ان کی منکوحہ ...

حضرت شیخ قطب الدین منور

آپ خواجہ نظام الدین اولیاء اللہ کے خاص خلیفہ تھے تجرید و تفرید میں یگانۂ روزگار تھے۔ ساری عمر خلوت میں گزار دی، اپنی مرضی سے حجرے سے ایک قدم بھی باہر نہیں رکھا اور کسی دنیا دار کے گھر نہیں گئے آپ کے والد برہان الدین بن شیخ جمال الدین  ہانسوی قدس سرہما تھے، بچپن میں والد کے انتقال کے بعد خواجہ فرید شکر گنج کی خدمت میں حاضر ہوئے، ظاہری و باطنی تعلیم حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الٰہی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی، آپ ہر سال ہانسی سے دہلی آتے اور حض...

حضرت شیخ علاؤالدین نیلی

آپ اودھ کے عالمِ اجل  تھے آپ کا ظاہری اور باطنی مزاج عالمانہ تھا لیکن صوفیانہ طرزِ ندگی کو اپنائے رکھتے تھے۔ اگرچہ آپ کو حضرت سلطان المشائخ سے خرقۂ خلافت  و اجازت ملا تھا، لیکن کسی کو بیعت نہیں کیا کرتے تھے۔ فرمایا کرتے تھے اگر میرے پیر و مرشد زندہ ہوتے تو میں یہ اجازت نامہ انہیں  واپس کردیتا، کیونکہ  مجھ جیسے ناکارہ آدمی سے اتنی عظیم ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی۔ میر حسن علائی سنجری کی کتاب فوائد الفوائد جو حضرت خواجہ نظام الدین...