پسندیدہ شخصیات  

ابوعبید رضی اللہ عنہ

ابوعبید،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے،اورآپ کا کھاناپکاتے تھے،ان سے ایک حدیث مروی ہے،ابویاسر نے باسنادہ عبدللہ بن احمدبن حنبل سے روایت کی،انہوں نے عثمان سے انہوں ابان العطارسے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے شہر بن جوشب سے،انہوں نے ابوعبید سےروایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ وسلم کے لئے گوشت پکایا، حضورِ اکرم نے فرمایا،اس کا بازومجھے دو،میں نے تعمیل کی،آپ نے پھر اپنی بات دہرائ...

ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ

ابوعبیدہ،ان کا نام عبدالقیوم تھا،حضورکی خدمت میں اپنے مولیٰ کے ساتھ جس کا تعلق بنوازدسے تھا، حاضرہوئے،حضوراکرم نے دریافت فرمایا،تمہاراکیانام ہے؟انہوں نے جواب دیا،قیوم یارسول اللہ!فرمایاعبدالقیوم،انکے مولیٰ کا نام عبدالعزیٰ ابومغویہ تھا،حضورِاکرم نے فرمایا،تم آج سے عبدالرحمٰن ابوراشدہو،ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابوعبیدہ الدیلی رضی اللہ عنہ

ابوعبیدہ الدیلی،حجازی تھے،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ان کی حدیث انکی اولاد سے مروی ہے،یحییٰ بن محمودنے باسنادہ تاابن ابی عاصم،ابراہیم بن منذرالخرامی سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن سعدالمؤذن سے،انہوں نے مالک بن عبیدۃ الدیلی سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اگراللہ کے عبادت گزار بندے،دودھ پیتے بچےاورگھاس چرنے والے مویشی دنیا میں نے ہوتے تو خدات...

ابوعبیدہ بن عمارہ رضی اللہ عنہ

ابوعبیدہ بن عمارہ بن ولیدبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمربن مخزوم،قرشی مخزومی،آپ کی خدمت میں حاضررہےاوراپنے چچا خالدبن ولید کے ساتھ معرکۂ اجنادین میں موجودتھے،اورعمارہ ان کاوالد وہی آدمی ہے،جسے قریش مکہ نے مہاجرین کی واپسی کے لئے عمروبن عاص کے ساتھ نجاشی کے دربار میں روانہ کیاتھااورعمارہ وہیں مرگیاتھا،اس سے لازم آتا ہے کہ اس کا بیٹا حضورِاکرم کے وصال کے وقت جوان ہوچکاہوگا،کیونکہ حبشہ کا واقعہ ابتدائے اسلام میں پیش آیا...

حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ابوعبیدہ بن جراح،ان کا نام عامربن عبداللہ بن جراح تھا،ایک روایت میں عبداللہ بن عامر مذکور ہے،لیکن پہلی روایت اصح ہے،ان کا نسب عامربن عبداللہ بن جراح بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہربن مالک بن نضرالقرشی الفہری ہے،عشرہ مبشرہ سے تھے،تمام غزوات میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے،اسی طرح حبشہ کی ہجرت ثانیہ میں شامل تھے۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادۃ تایونس بن بکیرابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ ازبنوحارث بن فہر ابوعبیدہ بن جراح ...

ابوامیہ ازدی رضی اللہ عنہ

ابوامیہ ازدی،جنادہ کے والد تھے اور کانام کثیر تھا،یہ امام بخاری اور ابوحاتم کی روایت ہے،خلیفہ نے ان کا نام مالک بیان کیا ہے،ابن ابی حاتم نے جنادہ بن ابی امیہ لکھاہے،ابوامیہ کو حضورِ اکرم کی صحبت میسر آئی،جنادہ نے ان سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذِکر کیا ہے،اور ابوعمر نے جنادہ کے ترجمے میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ...