ابوشبل مخزومی رضی اللہ عنہ
ابوشبل مخزومی،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوعلی حسن بن احمدسے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے عبداللہ بن محمدبن جعفرسے،انہوں نے ابوالفضل بن حباب سے،انہوں مسلم بن ابراہیم سے، انہوں نے واصل بن مرزوق باہلی سے،انہوں نے ایک مخزومی سےجن کی کنیت ابوشبلی تھی، انہوں نے اپنے داداسے جو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے،روایت کیاکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل سے دریافت کیاتم خداوندتعالیٰ کودن میں کتنی باریادکرت...