پسندیدہ شخصیات  

ابوحصیفہ مصغر رضی اللہ عنہ

ابوحصیفہ مصغر،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور بتایا ہے،کہ طبرانی وغیرہ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے، ابو موسیٰ نے ابوغالب احمد بن عباس سے انہوں نے ابوبکر بن ریدہ سے(ح) ابوموسیٰ نے کہا کہ انہیں ابوعلی نے اور ابونعیم نے بتایا،کہ ہمیں سلیمان بن احمد نے ،انہیں محمد بن نصر صانع نے،انہیں محمد بن اسحاق،انہیں یحییٰ بن یزید بن عبدالملک نے اپنے والد سے،انہوں نے یزید خصیفہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ رسول...

ابوالحصین انصاری رضی اللہ عنہ

ابوالحصین انصاری،ان کے دو بیٹے تھے،سام سے کچھ تاجر آئے،ان دونوں لڑکوں نے ان کی امداد کی،اور ان کے ساتھ شام چلے گئے،ابوالحصین حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ انہیں واپس بلوایاجائے،آپ نے فرمایا دین میں جبر نہیں اور آپ کو ابھی تک جنگ کی اجازت نہیں ملی تھی،ابوالحسن نے حضور اکرم کے اس ارشاد پر دل میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا،اس پر یہ آیٔت اتری "فَلَاوَرَبِّکَ لَایُومِنُون...

ابوحصین بن لقمان رضی اللہ عنہ

ابوحصین بن لقمان،ہم سباع کے ترجمے میں ان کا ذکر کر آئے ہیں،ایک روایت میں ان کا نام حصین آیا ہے جس نے ان کا نام ابوحصین لکھاہے،وہ ان کا نسب یوں لکھتے ہیں،ابوالحصین لقمان بن شبہ بن معیط بن مخزوم بن مالک بن غالب بن قطعیہ بن عیس العبسی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوہاشم رضی اللہ عنہ

ابوہاشم،حضورِاکرم کے آزادکردہ غلام تھے،کئی آدمیوں نے اذناً،ابوسعید کی کتاب سے،انہوں نے محمد بن ابوعبداللہ مطرز سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد بن جعفرسے، انہوں نےابراہیم بن محمد بن علی رازی سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن ابوثلج سے،انہوں نے حسن بن حماد بن کسیب سے،انہوں نے یحییٰ بن یعلی سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن حلوبن السری اودی سے ، انہوں نے ابوہاشم مولیٰ رسولِ اکرم سے روایت کی،کہ ان کی والدہ آپ کی...

ابوحثمہ بن حذیفہ رضی اللہ عنہ

ابوحثمہ بن حذیفہ بن خاتم القرشی عدوی،سلیمان کے والد تھے،ہم ان کانسب ان کے باپ کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،ابوحثمہ کی بیوی کا نام شفاء دخترعبداللہ عدوی تھا،یہ ابوجہیم بن حذیفہ کے بھائی تھے،ان کے دوبھائی اور تھے مورق اور نبیہ،ان سب کو حضورِاکرم کی رویت نصیب ہوئی، لیکن ان سے کوئی روایت مذکورنہیں،ابوعمراور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوحثمہ رضی اللہ عنہ

ابوحثمہ،ان کے بیٹے کا نام سہل تھا،اور ان کا نام عبداللہ یاعامر بن ساعدہ بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری،اوسی،حارثی تھا،غزوۂ احد میں شریک تھے، اور اُحدتک حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقیب تھے،غزوۂ خیبر میں شریک تھے اور حضورِ اکرم نے مالِ غنیمت سے انہیں گھوڑے کا حصہ بھی دیا تھا،خیبر کے بعد تمام غزوات میں شام تھے، حضورِاکرم کے عہد میں نیز حضرت ابوبکر صدیق،عمراور عثمان رضی اللہ...