پسندیدہ شخصیات  

ابوحمیدالساعدی رضی اللہ عنہ

ابوحمید الساعدی،ان کے نام میں اختلاف ہے،ایک روایت میں عبدالرحمٰن بن عمرو بن سعد اور ایک میں منذر بن سعد بن مالک بن خالدبن ثعلبہ بن حارث بن عمروبن خزرج بن ساعدہ ہے،ان کی والدہ امامہ دخترِ ثعلبہ بن جبل بن امیہ بن عمروبن حارثہ بن عمرو بن خزرج تھیں،مدنی تھے اور امیرمعاویہ کے آخری عہد میں فوت ہوئے۔ صحابہ میں ان سے جابر بن عبداللہ نے اور تابعین میں سے عروہ بن زبیر،عباس بن سہل محمد بن عمرو بن عطاء اور خارجہ بن ...

ابوحمیضہ رضی اللہ عنہ

ابوحمیضہ،معبد بن عباد انصاری سالمی،ازبنوسالم بن عوف بن تشعر بن مقدم بن سالم بن غنم،غزوۂ بدر میں شریک تھے،ابراہیم بن سعد اور یحییٰ بن سعید اموی نے ان کا یہی نام لکھاہے،مگر یونس نے ابنِ اسحاق سے خمیصہ روایت کیاہے،یہی قول واقدی کا ہے،ہم اس پر آگے چل کر لکھیں گے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوحمیضہ مزنی رضی اللہ عنہ

ابوحمیضہ مزنی رضی اللہ عنہ ابوحمیضہ مزنی،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے عمرو بن اسحاق بن علاء سے،انہوں نے ابوعلقمہ نصر بن خزیمہ بن جنادہ سے روایت کی،کہ ان کے والد نصر بن علقمہ سے،انہوں نے اپنے بھائی محفوظ بن علقمہ سے،انہوں نے ابن عائد سے،انہوں نے عصیف بن حارث سے،انہوں نے ابوحمیضہ مزنی سےروایت کی،کہ ہم ایک موقعہ پر حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھ...

ابوحمادانصاری رضی اللہ عنہ

ابوحماد انصاری یا ابوحامد،ابنِ لہیعہ نے وہب بن عبداللہ سے،انہوں نے عقبہ بن عامر سےاور حماد انصاری سےجوحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں،روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جس شخص نے اپنے مومن بھائی کا کوئی قصور دیکھا اور پردہ پوشی سے کام لیا،وہ یوں سمجھے،گویااس نے کسی ایسی بچی کو زندہ کردیا جسے زندہ دفن کردیاگیاتھا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوالحمراء رضی اللہ عنہ

ابوالحمراء ،مولیٰ آلِ عفراء،ایک روایت میں مولیٰ بن رفاعہ آیا ہے،عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ بدر انصارسے اور ابوالحمراء مولیٰ حارث بن عفراکاذکر کیا ہے،اور لکھاہے کہ وہ غزوۂ احد میں شریک تھے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوالحمراء مولی رضی اللہ عنہ

ابوالحمراء مولی رسول اللہ علیہ وسلم،ان کا نام ہلال بن حارث یا ہلال بن ظفر تھا،ان سے ابوداؤد نے روایت کی،کہ جب صبح صادق نمودار ہوتی تو حضورِ اکرم حضرت علی اور جناب فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھرکے پاس سے گزرتے،اور فرماتے، "اَلسَّلَامُ عَلَیکُم یَااِہلَ البَیتِ اَلصَّلوٰۃ اَلصَّلوٰۃ،اِنَّمَایُرِیدُ اللہُ لِیُذھِبَ عَنکُمُ الرِّجسَ اَھلَ البَیتِ وَیُطَھِّرَکُم تَطھِیرا " تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ ابوا...

ابوحسن انصاری مازنی رضی اللہ عنہ

ابوحسن انصاری مازنی ،بروایتے،ان کی کنیت ہی ان کا نام ہے،ایک روایت میں ان کا نام تمیم بن عبدعمر ہے،وہ یحییٰ بن عمارہ کے دادا اور عمر بن یحییٰ کے والد اور امام مالک بن انس کے شیخ ہیں،مدنی ہیں،انہیں صحبت نصیب ہوئی،یہ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ عمروبن یحییٰ نے والدسے،انہوں نے دادا سے،انہوں نے رسولِ کریم سے روایت کی،آپ نے فرمایا،اگرکوئی شخص مجلس سے اُٹھ کر باہر چلاجائے اور پھر واپس آجائے تو ...