پسندیدہ شخصیات  

ابوہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ

ابوہریرہ دوسی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے صحابہ ہیں،جنہوں نے آپ سے کثیراحادیث روایت کیں،وُہ دوسی ہیں،اوردوس بن عدنان بن عبداللہ بن زہران بن کعب بن حارث بن کعب بن مالک بن نضر بن ازدسے ہیں۔ خلیفہ بن خیاط اور ہشام بن کلبی نے ان کا نام عمیربن عامربن عہدذی الشری بن طریف بن عتاب بن ابوضعب بن منبہ بن سعد بن ثعلبہ بن سلیم بن فہم بن غنم بن دوس لکھا ہے،ان کے نام کے بارے میں اتنااختلاف ہے،کہ صحابہ...

ابوحریرہ یا ابوالحریر رضی اللہ عنہ

ابوحریرہ یا ابوالحریر،بقول جعفر انہیں صحبت نصیب ہوئی،ہشیم نے ابواسحاق کوفی سے انہوں نے ابو حریرہ سے روایت کی،کہ عبداللہ بن سلام نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی،یارسول اللہ،ہم اپنی مذہبی کتابوں میں آپ کے بارے میں لکھا پاتے ہیں،کہ آپ عرش مجید کے سامنے کھڑے ہیں اور آپ کے رخسار سُرخ ہیں،یہ وہ باتیں ہیں،جو آپ کے بعد امت ِ محمدیہ کو بتائی جائیں گی،اسے احمدبن عبداللہ الخزاعی نے ہشیم سے روایت کی اور بتایا کہ ...

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ ابوحسین یا ابوحسان مولیٰ بنونوفل،صحابہ میں شمار ہوتے ہیں،لیکن یہ غلط ہے،عباس الدوری نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے صالح بن کیسان سے،انہوں نے محمد بن المنکدر سے، انہوں نے ابوحسین سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کے دن بلا فخرمیں لوگوں کا سردار ہوں گا،عبد بن حمید نے یعقوب سے روایت کی اور حسان نام لِکھا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ

ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبدمناف قرشی،عبشمی،ان کی والدہ فاطمہ دختر صفوان بن امیہ بن محرث تھیں،ابوحذیفہ سابقین اولین سے ہیں،حبشہ اور مدینے کو ہجرت کی۔ ابوجعفر بہ اسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ مہاجرین حبش ابوحذیفہ بن عتبہ کا نام لیا ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،ان کی بیوی سہلہ دختر سہیل بن عمروحبشہ میں ان کے ساتھ تھیں،وہاں ان کا بیٹا محمد بن ابوحذیفہ پیداہوا،یہ لاولد رہ...

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی،ابومنصوربن مکارم المؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے،انہوں نے ابوابراہیم سےجوبنواشہل سےتعلق رکھتے تھے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کونمازجنازہ میں ذیل کی دُعاپڑھتےسنا، اللّھمّ اغفرلی ومیتنا و غائبنا و شاھدنا،الخ ابواحمد عسکری نےان کاذکرکیاہے،عبدالاشہل...

ابوابراہیم مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم مولی ام سلمہ،حسن بن سفیان نے انہیں صحابی کہا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد مقری سے، انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوقتیبہ یعنی سلم بن قتیبہ سے،انہوں نے یونس بن اسحاق سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوابراہیم سے روایت کی،کہ وہ ام المومنین ام سلمہ کے غلام تھے،وہ حضورِاکرم کے بستر پر سوتےاور آپ کے وضو کے برتن کو استعم...

ابوابراہیم الحجبی ازبنوشیبہ رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم الحجبی از بنو شیبہ،ان سے ان کے بیٹے ابراہیم نے روایت کی ہیثم بن خارجہ نے سعید بن میسرہ سے،انہوں نے ابراہیم بن ابوابراہیم سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا،کہ خدا نے ابراہیم علیہ السّلام کو وحی کی،کہ میرے گھر کی تعمیر کر،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوامامہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوامامہ انصاری،جریری نے ابونضرہ سے،انہوں نے ابوسعید خدری سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لائے،تو وہاں انصار کا ایک آدمی ابوامامہ موجود تھا، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...