پسندیدہ شخصیات  

ابوجریر رضی اللہ عنہ

ابوجریر،ان سے ابووائل اور ابولیلی نے روایت کی،عثمان بن مغیرہ ثقفی نے ابولیلی کندی سے روایت کی،میں نے اس گھر کے مالک جریر یا ابوجریر سے سنا،وہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے،آپ منیٰ میں خطبہ دے رہے تھے،میں نے آپ کے پاؤں پر ہاتھ رکھا۔توبھیڑ کی کھال کی طرح نرم تھا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،ابنِ مندہ کہتے ہیں،کہ لوگ انہیں صحابہ میں شمار کرتے ہیں،مگربغیر از ثبوت۔ ...

ابوجاریہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوجاریہ انصاری،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے یہ روایت کی کہ ساراقرآن صواب ہے،اس حدیث کو حرب بن ثابت نے اسحاق بن جاریہ سے انہوں نے اپنے والد سے ، انہوں اپنے دادا سے روایت کیا،ابنِ مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوجنیدہ الغہری رضی اللہ عنہ

ابوجنیدہ الغہری،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکر بن ریدہ (ح)سے،ابوموسیٰ کہتے ہیں،کہ ہمیں ابوعلی اور ابونعیم نے سلیمان بن احمد سے، انہوں نے احمد بن عبدالوہاب بن بجدہ سے،انہوں نے علی بن عیاش سے،انہوں نے ابوغسان محمد بن مطرف سے،انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی فردہ سے،انہوں نے ابن ابی جنیدہ فہری سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ جس شخص نے کسی پیاسے کو پیٹ ب...

ابوجنیدہ ابن جندع رضی اللہ عنہ

ابوجندہ ابن جندع ابنِ عمرو بن مازنی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غزوۂ حنین کے موقعہ پر حاضر ہوئے تھے،زہری نے سعید بن خباب سے،انہوں نے ابوعنفوان بازقی سے،انہوں نے ابوجنیدہ بن جندع بن عمرو بن مازنی سے روایت کی،کہ وہ غزوہ حنین کے موقعہ پر حضورِ اکرم کے پاس پہنچے،صحابہ بنوہوازن کے مقابلے میں شکست کھاگئے تھےاور ان کی صفوں میں ایسا اضطراب تھا،جیساکہ سمندری لہروں میں ہوتاہے،میں نے ان سے پوچھا تم کون ہو،انہوں ...

ابوجنیدہ ابن جندع رضی اللہ عنہ

ابوجندہ ابن جندع ابنِ عمرو بن مازنی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غزوۂ حنین کے موقعہ پر حاضر ہوئے تھے،زہری نے سعید بن خباب سے،انہوں نے ابوعنفوان بازقی سے،انہوں نے ابوجنیدہ بن جندع بن عمرو بن مازنی سے روایت کی،کہ وہ غزوہ حنین کے موقعہ پر حضورِ اکرم کے پاس پہنچے،صحابہ بنوہوازن کے مقابلے میں شکست کھاگئے تھےاور ان کی صفوں میں ایسا اضطراب تھا،جیساکہ سمندری لہروں میں ہوتاہے،میں نے ان سے پوچھا تم کون ہو،انہوں ...

ابوجندب فزاری رضی اللہ عنہ

ابوجندب فزاری،مطین نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،حسن بن احمد نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نے محمد بن محمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی انہوں نے عبداللہ بن عمرسے،انہوں نے نضر بن ابن منصور سے،انہوں نے سہل الفزاری سے،انہوں نے اپنے والد سے سُنا،کہ حضورِاکرم اپنے صحابہ سے اس وقت تک مصافحہ نہیں فرماتےتھے،جب تک السلام علیکم نہ کہہ لیتے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے انکا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوعریض رضی اللہ عنہ

ابوعریض ابوحاتم رازی نے محمد بن دینارالخراسانی سے،انہوں نے عبداللہ بن مطلب سے،انہوں نے محمد بن جابر الحنفی سے،انہوں نے ابومالک اشجعی سے،انہوں نے ابوعریض سےجواہلِ خیبر میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راہنماتھے،ان سے مروی ہے کہ آپ نے انہیں ایک سو اونٹ عطا کئے تھے،انہوں نے ایک حدیث منکر بیان کی،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابواسبرہ جعفی رضی اللہ عنہ

ابوسبرہ جعفی،ان کانام یزید بن مالک بن عبداللہ بن ذؤیب بن سلمہ بن عمروبن ذہل بن مران بن جعفی بن سعدالعشیرہ ہے یہ والد تھے سبرہ بن ابوسبرہ اور عبدالرحمٰن بن ابوسبرہ کے،انہوں صحبت میسرآئی،اورانہوں نے کوفہ میں سکونت اختیارکرلی تھی۔ حسن بن محمد بن ہبتہ اللہ دمشقی نے ابوالعشائر محمد بن خلیل بن فارس سے،انہوں نے ابوالقاسم علی بن محمدبن علی سے،انہوں نے ابومحمدعبدالرحمٰن بن عثمان بن ابونصرسے،انہوں نے ابوا...