پسندیدہ شخصیات  

عامربن صعصعہ ایوب سخسیّانی رضی اللہ عنہ

عامربن صعصعہ ایوب سخسیّانی بنوعامرکے ایک آدمی سے،اس نے قبیلے کے ایک آدمی سے،صحابہ نے کچھ جنگی قیدی پکڑے،میں آپ کی خدمت میں حاضرہوا،کھاناتناول فرمارہےتھے،فرمایا قریب آجاؤاورکھاؤ،عرض کیاروزے سے ہوں،حضوراکرم نے فرمایا،اللہ نے مسافرسےدورعایتیں کی ہیں،روزہ اورآدھی نماز،اسی طرح حاملہ عورت اوردودھ پلانے والی ماں کے لئے بھی رعایت ہے۔ اسی حدیث کوثوری وغیرہ نے ایوب سے،انہوں نے ابوقلابہ سے،انہوں نےانس بن مالک کعبی سے اسی طرح روایت کیاہے،جیساکہ ہم ا...

ابوملیکہ ذماری رضی اللہ عنہ

ابوملیکہ ذماری،انہیں صحبت ملی،ان سے ان کے بیٹے اورراشد بن سعدنے روایت کی شامی شمارہوتے ہیں،۔ معاویہ بن صالح نے راشد بن سعد سے انہوں نے ابوملیکہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا، کہ کسی بندے کاایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا،جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے،جووہ اپنےلئے پسند کرتاہے،اورجب تک وہ اللہ سے بحالتِ مزاح سے اسی طرح نہ ڈرے جیسا کہ وہ بحالتِ سنجیدگی سے ڈرتاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

عبدالجبارخولانی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالجبارخولانی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نےعوام سےعبدالجبارخولانی سےروایت کیا،کہ ہماری محفل میں ایک صحابی تشریف لائےاورکعب ہمیں کہانی سُنارہاتھا،پوچھا،کون ہے،حاضرین نےکہا کعب ہے،جوہمیں کہانی سُنارہاہےانہوں نےکہا،میں نے رسولِ اکرم کوفرماتےسناکہ کہانی یاتوامیرسنائے ماموریاحیلہ ساز،اس کےبعدکعب نےفسانہ گوئی بندکردی تھی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نےایک صحابی سے،شریک وغیرہ نےیزیدبن ابی زیادسے،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سےروایت کہ،کہ جنگ صفین کے موقعہ پرایک شامی نےباآواز بلندکہا،کیاتم میں اویس قرنی موجودہیں،ہم نےجواب دیا،ہاں موجودہیں،لیکن تم کیوں پوچھ رہےہو،اس نےکہا،اس لئے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاتھا،کہ اویس بوجہ وصف احسان وحسن سلوک خیرالتابعین ہے،اس پر وہ حضرت علی کےساتھ اندرداخل ہوئے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بیلمانی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بیلمانی ایک صحابی سے،سفیان نےمحمدبن عبدالرحمٰن بیلمانی سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم نےارشادفرمایا،جس نےموت سےایک مہینہ پہلےتوبہ کرلی،اس کی توبہ قبول ہوجائےگی،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ ایک صحابی سے،عبدالوہاب بن علی بن سکینۃ الامین نےباسنادہ ابوداؤد سے، انہوں نےاحمدبن حنبل سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن عابس سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نےروزےدارکوفصدسےمنع فرمایا،اوراسی طرح وصال سے(یعنی چوبیس گھنٹےکاروزے)سےمنع فرمایا،لیکن اپنے اصحاب پرشفقت اورمہربانی کے لئے ایساکیا،اسے ناجائز نہیں ف...

عبداللہ بن عدی بن خیار رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن عدی بن خیارایک انصاری سے،ابوالیمان نے شعیب سے،انہوں نے زہری سے روایت کی،ہم حضورِاکرم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے،کہ ایک انصاری نے آکرآپ سے حاضری کی اجازت طلب کی،اورآپ کوایک طرف لےگیا،اورمنافقین میں سے ایک آدمی کے قتل کی اجازت طلب کی،آپ نے بلندآوازمیں اس سےپوچھا،کیاوہ کلمئہ توحید نہیں پڑھتا،اورنمازادانہیں کرتا، انصاری نےکہا،اس کے کلمے اورنمازکاکیااعتبار،فرمایا،ایسےلوگوں کے قتل ہی سے منع کیاگیاہے، دونوں...

عبدالرحمٰن ابولیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن ابولیلیٰ نےحضوراکرم کےایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے حکم سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم نےفرمایا،جلَب (بیچنےکےلئےسامان دیہات میں لےجانا)اوربیع حاضرایک بادیہ نشین کےلئےسازگارنہیں، انہی سےمروی ہےکہ رسولِ کریم نے غورہء تمر،تمرمنقی اورثمرسےمنع فرمایادونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ انصارکےچندآدمیوں سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے محمدبن جعفربن زبیرسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عویم ساعدہ سے، انہوں نےانصارکےچندآدمیوں سے روایت کی،کہ جب ہمیں مکے سے حضورِاکرم کی ہجرت کی خبر ملی،توہم آپ کے انتظار میں شہرسےباہردھوپ میں آکربیٹھ جاتےتھے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن بریدہ اسلمی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن بریدہ اسلمی ایک صحابی سے،عبداللہ بن مبارک نے کہمس بن حسن سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم نےہمیں حکم دیا،کہ ہم کبھی کبھی موچھیں کٹوایاکریں اورسر میں تیل لگانےاوربالوں کوکھلاچھوڑدینےسےمنع فرمایا، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...