حضرت شیخ ابراہیم بن عبدالرحمٰن دمشقی
حضرت شیخ ابراہیم بن عبدالرحمٰن دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابراہیم بن عبد الرحمٰن بن محمد بن عماد الدین عمادی دمشقی: ۱۰۱۲ھ میں پیدا ہوئے،ملک شام کے مشہور فضلاء و بلغاء میں سے علم ادب اور نظم و نثر میں بارع،فقیہ کثیر المحفوظات،محدث فاضل،مقبول الہیأت،عظیم الہیبۃ تھے۔ابتداء میں علوم اپنے والدِ ماجد سے پڑھے پھر بور مینی میں حسن بن محمد سے مختلف علوم و فنون حاصل کیے اور حدیث کو احمد عیشاوی وغیرہ سے اخذ کیا۔باپ کی وفات کے بعد اپنے منجھلے بھائی کے سات...