حضرت ام المؤمنین سیدہ خدیجہ
حضرت ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی:ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ۔کنیت:امِ ہند ۔لقب:طاہرہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:خدیجہ بنتِ خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی ۔ سیدہ کا نسب حضور ﷺ سے قصی پرمل جاتا ہے۔ آپکی والدہ فاطمہ بنتِ زائدہ بن الاصم بنی عامر بن لوی سے تھیں ۔ تاریخِ ولادت: آپ رضی اللہ عنہاشرافت ،امانت ،ایفائے عہد ،سخاوت،غریب پروری ، فراخ دلی اورعفت و حیاجیسی اعلیٰ صفات اور خوبیوں ک...