مولانا ابوالکلام احسن القادری فیضی
حضرت مولانا ابوالکلام احسن القادری کی ولادت 1942ء موضع مادھوپور، پوسٹ انگواں ، وایاججوارہ ، ضلع مظفر پور (بہار) میں ہوئی۔ والد گرامی کا نام محمود حسین (مرحوم) ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم وتربیت مدرسہ الحسنہ آباد پدم پور ضلع پورنیہ (بہار) مدرسہ امدادیہ ضلع دربھنگہ (بہار) مدرسہ قادریہ سر بیلہ ضلع سہرسہ (بہار) میں حاصل کی اور درس نظامیہ کی تعلیم جامعہ فیض العلوم جمشید پور (بہار) میں سلطان المناظرین، رئیس القلم، حضرت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ والرضوا...