حضرت مولانا پیر سید احمد خالد شامی
سید حمد بن سید خالد طرالبس (شام) میں تولد ہوئے۔ والدہ محترمہ کا تعلق کرد گھرانے سے تھا اور ان کا سلسلہ نسب شاہ بربر سے جاکر ملتا ہے۔ آپ کے ماموں محترم ملک شام میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔ مولانا نجم الدین صاحب بتاتے ہیں کہ مفتی اعظم شام علامہ سید محمد امین بن عابدین علیہ الرحمۃ (صاحب ردالمحتار) مولانا سید احمد خالد شامی کے نانا کے بھائی تھے۔ (اینٹر ویو الراشد صفر ۱۳۹۷ھ) مولانا سید احمد خالد شامی عالمی مبلغ اہلسنت تھے، جہاں بھی پہنچے شریعت ...