محسن سندھ مولانا اعجاز الحق قُدسی
مولانا اعجاز الحق قدوسی جولائی ۱۹۰۵ء کو جالندھر(پنجاب، انڈیا) میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد پروفیسر ظہور الحق ایچی سن کالج لاہو رمیں انگریزی کے استاد تھے۔ براعظم پاک و ہند کے پہلے مسلمان تھے جنہوں نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیا۔ آپ کے بڑے بھائی اظہار الھق قدوسی نے آزادی ہند فون کے قیام اور تحریک پاکستان میں اہم اور فعال کردار ادا کیا۔(انسائیکلو پیڈیا) آپ قطب عالم حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہی قدس سرہ(متوفی ۱۹۴۴ء خانقاہ قدوسیہ گنگوہ ضلع سہا...