پسندیدہ شخصیات  

فدائے سنیت سید ریاست علی قادری

  (بانی : ادارہ تحقیقات امام احمد رضا، کراچی، پاکستان) ولادت: جاں نثار امام احمد رضا، ناشر مسلک اعلیٰ حضرت، جناب سید ریاست علی قادری رضوی بن سید واحد علی رضوی ۲۷ جون ۱۹۳۲ء کو محلہ شاہ آباد بریلی شریف کے علمی خانوادے میں پیدا ہوئے اور والدین کریمین کے سایہ عاطفت میں رہ کر پرورش پائی۔ خاندانی حالات: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کے منظور نظر مرید و تلمیذ حضرت سید ایوب علی رضوی بریلوی مولانا سید ریاست علی کے نسبتی ہمشیر زادہ تھے۔ سید ایوب عل...

مولانا حافظ خیر محمد سندھی مدنی

  بیعت و خلافت: آپ سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ میں شیخ طریقت حضرت حافظ محمد عبداللہ قادری سجادہ نشین دوئم درگاہ بھر چونڈی شریف (ضلع گھوٹکی) سے دست بیعت اور خلفاء میں سے تھے۔ (بروایت حکیم محمد موسیٰ امرتسری چشتی) شادی و اولاد: بابا جی (حافظ جی کو کہتے تھے) نے قیام مدینہ طیبہ کے دوران ایک عرب مجذوب حضرت سیدی کامل علیہ الرحمۃ کی صحبت ختیار کی، اور ان سے آپ کو بے پناہ عقیدت و محبت ہوگئی جس کی بنا پر آپ نے ان سے ہر حال میں اپنی نسبت قائم رکھی۔ ی...

مولانا سید خالد میاں فاخری

  حضرت مولانا قاضی محمد خالد میا ں فاخری بن حضرت مولانا محمد فاخر ’’ بیخود‘‘ خانقاہ اجملی دائرہ شاہ اجمل الہ آباد (بھارت ) میں ۵، جولائی ۱۹۲۷ء کو تولد ہوئے ۔ شجرہ کے مطابق حضرت شیخ محمد افضل الہ آبادی ؒ (متوفی ۱۱۲۴ھ)جو کہ عمررسول حضرت سید نا عباس کی اولاد میں سے تھے ۔ ان کی نسل میں ایک خاتون سائرہ بی بی کی شادی جماب سید علی اضا سے ہوئی جو ظاہر ہے کہ سید تھے۔ اور سید صاحب مولانا فاخری کے جداعلی تھے ۔ ( بروایت سید شجا...

مولانا مفتی خدا بخش ابڑو

  استاد العلماء مولانا مفتی ابوالجمال خدا بخش بن میاں محمد حیات ابڑو،گوٹھ ملا ابڑا ( اسٹیشن مشور ی شریف متصل لاڑکانہ ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی اس کے بعد مکمل تعلیم ا س وقت کی نامور دینی درسگاہ مدرسہ دارالفیض سو نہ جتوئی (متصل لاڑکانہ ) میں حاصل کی۔ سراج الفقہاء حضرت علامہ مفتی ابو الفیض غلام عمر جتوئی نور اللہ مرقدہ کے آپ نامور چہیتے شاگرد تھے۔ درس و تدریس: آ پ ایک جید عالم ، ماہر استاد ، صاحب فتا...

حضرت خیر الدین جئے شاہ جیلانی

  عارف باللہ، عالم یگانہ حضرت سید خیر الدین شاہ المعروف جئے شاہ جیلانی بن حضرت سید احمد شاہ جیلانی بغدادی ۹۱۱ھ کو بغداد شریف (عراق ) میں تولد ہوئے۔ آپ پیران پیر غوث اعظم دستگیر حضرت سید عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ کی پانچویں پشت میں سے تھے۔ تعلیم و تربیت: دلیل الذاکرین (قلمی) کے مؤلف فقیر حاجی پنہور رقمطراز ہیں: آپ ابتدائی عمر میں بغداد شریف سے مکہ شریف آئے اور چودہ سال حرمین شریفین میں رہ کر تعلیم حاصل کی۔ آپ اپنے وقت کے بلند پایہ کے ...

مولانا حافظ حزب اللہ چنہ

  مولانا حافظ حزب اللہ بن ملا عبداللہ چنہ ۲۳ ، جولائی ۱۹۱۰ء کو گوٹھ چنہ ماچھی (تحصیل ڈوکری ضلع لارکانہ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ننھال فیرز شاہ (تحصیل میہڑ) میں تھا۔ آپ کی پرورش ننھال مین ہوئی ، ان دنوں فیروز شاہ کی دنی درسگاہ سندھ میں مشہور معروف تھی۔ آپ نے وہاں علامہ عبدلاکریم مگسی سے تعلیم حاصل کی اور جب مولانا مگسی فیروز شاہ سے رخصت ہو کر درگاہ ٹھلاء شریف (اسٹیشن باقرانی) میں درس دینے لگے تو مولانا حزب اللہ بھی استاد کے ساتھ رہے۔ ...

مولانا سید حامد جلالی

  حضرت مولانا سید حامد جلالی بخاری بن حضرت مخدوم سید امیر حمزہ نقوی جلالی چشتی صابری امدادی ۲۲۔ ۱۳۲۱ھ؍۱۹۰۴ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔ ناصر ملت خطیب اسلام صوفی صافی حضرت علامہ سید ناصر جلالی آپ کے بڑے بھائی تھے۔ (حالات اپنے مقام پرردیف میں ملا حظہ فرمائیں ) تعلیم و تربیت : گیارہ برس کی عمر میں مولانا قاری حافظ سید محمد ، امام عید گاہ شاہی دہلی (بھارت ) سے قرآن پاک حفظ کیا ۔ بعدازاں مدرسہ عالیہ جامع مسجد فتچوری دہلی سے فارغ التحصیل ہوئے۔ طبیہ ...

پروفیسر حامد حسن قادری

  مولانا الحاج پروفیسر حامدحسن بن مولانا احمد حسن ۲۹ جمادی الآخرہ ۱۳۰۴ھ/۱۰ مارچ ۱۸۸۷ء کو بچھرائوں ضلع مراد آباد (یو۔پی بھارت) میں تولد ہوئے۔ سلسلہ نسب عارف کامل حضرت بابا فرید الدین مسعود چشتی گنج قدس سرہ الاقدس (آستانہ عالیہ پاکپتن شریف ضلع ساہیوال) سے جا ملتا ہے اس بنا پر آپ فاروقی اور فریدی بھی کہلاتے تھے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد اسٹیٹ ہائی اسکول رامپور سے ۱۹۰۹ء میں میٹر پاس کیا پھر مدرسہ عالیہ رامپور میں ...

مولانا حامد اللہ نقشبندی

  درویش صفت انسان مولانا میاں حامد اللہ بن محمد مصری بن فقیر کریم ڈنہ قوم ساند ، گوٹھ بہ شریف تحصیل نگر پار کر ضلع تھرپار کر (مٹھی ) تو لد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : اپنے ہی گوٹھ میں تعلیم قرآن حافظ خدا ڈنہ پلی کے پاس حاصل کی ۔ اس کے بعد گوٹھ پسار ٹیو تحصیل نگر پارکر میں مولانا محمد اسماعیل دل کے مدرسہ میں داخلہ لے کروہیں فارسی کی تکمیل کے بعدگوٹھ و نجھنیاری تحصیل مٹھی میں مولانا حافظ عبداللطیف کے پاس تعلیم حاصل کی ۔ آخر میں گوٹھ ٹالہی (ضلع عم...