علامہ مفتی حامد اللہ میمن
استاد العلمائ، لاڑ جو لال، سندھ کے قابل فخر فقیہ عالم دین مولانا حامد اللہ بن میاں گل محمد میمن گوٹھ بیلو (تحصیل سجاول ضلع ٹھٹھہ سندھ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم بیلو شہر میں حاصل کی، اس کے بعد ٹھٹھہ میں مولان اعبدالرحیم دھوبی کے پاس تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم بحر العلوم علامہ مولانا عطاء اللہ فیروز شاہی علیہ الرحمۃ کی درسگاہ فیروز شاہ (تحصیل میہڑ ضلع دادو) میں حاصل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔ (ٹھٹھہ صدین کان) مہران میں ہے عل...