پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ

    ابن ثور بن اصغرغوثی۔رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مقام سکاسک اورسکون اورقبیلۂ بن معاویہ میں جوکندہ کی ایک شاخ ہے عامل تھے۔ان کوبسیف نے اپنی کتاب میں ذکرکیاہے۔ان کاتذکرہ  ابوعمرنےلکھاہےاورکہاہے کہ میں ان کاحال اس کے سوااورکچھ نہیں جانتا۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عقیل ابن مقرن رضی اللہ عنہ

   مزنی کنیت ان کی ابوحکیم ہے۔نعمان اورسوید اورمعقل فرزندان مقرن کے بھائی تھے۔ ان کا نسب اوپربیان ہوچکاہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئےتھے اورآپ کی صحبت میں رہے تھے۔واقدی نے بیان کیاہے کہ جوصحابہ کوفہ میں چلے آئےتھے ان میں عقیل بن مقرن یعنی ابوحکیم بھی تھے اوربخاری نے ان کوعقیل بن مقرن ابوحکیم مدنی کہاہے اوراسی طرح احمد بن سعید دارمی نے بیان کیاہے ۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عقیل ابن مالک رضی اللہ عنہ

   حمیری۔شاہزادوں میں سے ہیں قبیلۂ بنی حنیفہ کے پڑوسی تھے مسلمان تھے مجتہدتھے انھوں نے اس قبیلہ کے لوگوں کواسلام پرقائم رہنے کی تاکید کی تھی جبکہ ان لوگوں نے مرتد ہو جانے کاارادہ کیاتھامگران لوگوں نے ان کی بات نہ مانی۔یہ وثیمہ کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپراستدراک کرنے کے لیے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عقیب ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  یہ سہل بن عمروبن عدی بن زیدبن جشم بن حارثہ کے بھائی تھے انصاری حارثی ہیں غزوۂ احد میں شریک تھے عقیب کا ایک بیٹاتھاجس کو سعد کہتےتھے۔ان کی کنیت ابوالحارث تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔مگران کوجنگ احد میں چھوٹاسمجھ کرپھیردیاتھااورغزوۂ احدمیں نہیں شریک ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

شاہ غلام رشید جونپوری

حضرت مولانا عبدالرشید جون پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا عبدالرشید جون پوری ، ابن شیخ مصطفیٰ ابن عبدالحمید، ان کا لقب شمس الحق تھا شمسی ، تخلص کرتے تھے۔ شیخ فضل اللہ جون پوری کے شاگرد اور اپنے والد شیخ مصطفےٰ (مرید شیخ محمد مرید(۱)نظام الدین امیٹھوی قدس اللہ اسرار ہم) کے مرید تھے جو اولیا ء کبار اور علمائے کرام سےتھے، شروع میں درس وتدریس میں مشغول رہے پھر اس کو چھوڑ کر کتب حقائق کے مطالعہ میں مصروف ہوگئے، امراءواغنیاء کی صحبت سے پرہیز کرتے تھ...