پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا علاء ابن خارجہ رضی اللہ عنہ

  ۔اہل مدینہ میں سے ایک شخص تھےان سے عبدالملک بن یعلیٰ نے روایت کی ہے وہب نے عبدالرحمن بن حرفہ سے انھوں نے عبدالملک بن یعلیٰ سے انھوں نے علاءبن خارجہ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اپنے نسب کواس قدرمعلوم رکھو کہ جس سے اپنے عزیزوں کے ساتھ صلۂ رحم کرسکوصلہ رحم کرنے سےباہم عزیزوں میں محبت پیداہوتی ہے اورمال میں کثرت ہوتی ہے اورعمربڑھتی ہے۔اس حدیث کو ہشام مخزومی اورمسلم بن ابراہیم نے وہیب سے اسی طرح روایت  کیاہے اورمس...

سیّدنا علاء ابن حضرمی رضی اللہ عنہ

  ۔حضرمی کانام عبداللہ بن عبادبن اکرین ربیعہ بن مالک بن عویف بن مالک بن خزرج ابن ابی صدف تھااوربعض لوگوں نے ان کانام عبداللہ بن عماربیان کیاہے اوربعض نے عبداللہ بن ضماراوربعض نے عبداللہ بن عبیدہ بن ضماربن مالک۔دارقطنی نے کہاہے کہ املوکی نے بیان کیاہے کہ صحیح نام عبداللہ بن عبادتھااس میں تصحیف ہوگئی ہے۔سب لوگوں کا اس بات پراتفاق ہے کہ قبیلۂ حضرموت سے تھےاورحرب بن امیہ کے حلیف تھے۔ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بحرین کا حاکم مقررکیاتھاجب نبی...

سیّدنا علاء ابن حارثہ رضی اللہ عنہ

   بن عبداللہ بن ابی سلمہ بن عبدالعزی بن غیرہ بن عوف بن ثقیف۔سرداران ثقیف میں سے تھےمولفتہ القلوب میں سے ایک شخص تھے۔بنی زہرہ کے حلیف تھے۔ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کی غنیمت سے سواونٹ دئیے تھے۔ابواحمدعسکری نے ان کے والد کانام جاریہ اوربعض لوگوں نے خارجہ بیان کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

شیخ ابراہیم بن سلیمان جانبی

حضرت شیخ ابراہیم بن سلیمان جانبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابراہیم بن سلیمان بن محمد بن عبد العزیزی جینینی نزیل دمشق: فقیہ نحریر،فاضل بے نظیر،مفنن،مؤرخ،حافظ،وقائع،واقف عوامض نقول،جامع فروع،حاوئ اصول تھے،حدود ۱۰۴۰؁ھ میں شہر جنین میں جو شام کے ملک میں واقع ہے پیدا ہوئے اور رملہ کو تشریف لے گئے جہاں خیر الدین مفتی حنفی سے تفقہ کیا اور مدت تک ان کی ملازمت میں رہ کر مسائل فقہیہ کے کاتب رہے چنانچہ جب وہ فوت ہوئے تو ان کا فتاویٰ مشہورہ مرتب کیا غرض بعد وفا...

ابوبکر احمد اسماعیل جرجانی

حضرت ابوبکر احمد اسماعیل جرجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:ابوبکر احمد بن ابراہیم بن اسمٰعیل بن عباس بن مرداس الاسماعیلی جرجانی۔آپ وقت کے امام اجل،حافظ الحدیث،شیخ الاسلام،فقیہ،محدث،مذہبِ شافعی کے مجتہد مانے جاتے تھے ۔مشائخ:ابی یعلیٰ،ابن خزیمہ،امام بغوی،علیہم الرحمۃشاگرد:امام حاکم،ابوبکر البرقانی،حمزہ السہمی،ابو سعید النقاش،علیہم الرحمۃ اور ان کے علاوہ بہت مخلوقِ خدا نے آپ سے استفادہ کیا ہے ۔امام حاکم﷫ فرماتے ہیں!ابوبکر اسماعیلی جرجانی ...

سیّدنا عثمان ابن معاذ رضی اللہ عنہ

  ۔قریشی تیمی ہیں یا(ان کانام)معاذبن عثمان ہے۔ان کی (روایت کردہ)حدیث ابن عینیہ نے اسی طرح حمید بن قیس سے انھوں نےمحمدبن ابراہیم بن حارث تیمی سے انھوں نے اپنی قوم بنی تیم کے ایک شخص سےجوعثمان بن معاذیامعاذ ابن عثمان کہے جاتےتھےنقل کرکے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےہوئے سنا کہ تم لوگ رمی جمارکیاکرو چھوٹی کنکریوں سے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنےلکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عثمان ابن مظعون رضی اللہ عنہ

   بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمروبن ہصیص بن کعب بن لوی بن غالب قریشی جمحی ہیں ۔ان کی کنیت ابوسائب تھی۔سخیلہ بنت عنبس بن اہیان بن حذافہ بن جمح ان کی والدہ تھیں اوریہی سائب بن مظعون اورعبداللہ بن مظعون کی والدہ تھیں یہ عثمان اول(زمانہ) اسلام (میں)اسلام لائے تھے ابن اسحاق نے کہاہے کہ عثمان بن مظعون تیرہ آدمیوں کے بعد اسلام لائے تھے انھوں نے اوران کےبیٹے سائب نے مسلمانوں کی ایک جماعت کے ساتھ حبش کی طرف ہجرت کی تھی یہ پہلی ہجرت تھی۔...

سیّدنا عثمان ابن محمد رضی اللہ عنہ

 بن طلحہ بن عبیداللہ تیمی ہیں ابن ابی علی نے ان کوصحابہ میں بیان کیاہے ہم کوبن ابی بکر نے کتابتاً خبردی وہ کہتے تھےہم سے سعیدبن ابی رجاء نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم کو احمد بن فضل مقری نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمد ابن اسحاق نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبداللہ بن محمد بن حارث نے بیان کیاوہ کہتےتھےہمیں صالح بن احمدابن ابی مقاتل نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے عمار بن خالدنےبیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے اسد بن عمرونے (امام اعظم)ابوحنیفہ(یعنی نعمان بن ثابت)...