پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عقبہ ابن مالک رضی اللہ عنہ

   لیثی ہیں صحابی تھےان کااہل بصرہ میں شمارتھا۔ہم کوابوالفرح بن محمود نے اپنی سند کے ساتھ ابوبکربن عاصم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے شیبان بن فروخ نے بیان کیا وہ کہتےتھےہم سے سلیمان بن مغیرہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حمید بن ہلال نےبشربن عاصم سے انھوں نے عقبہ ابن مالک سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹا سا لشکربھیجا اس نے ایک قوم پرلوٹ مارکرناشروع کی پس قوم سے ایک مردبھاگا(چنانچہ)لشکرمیں سے ایک شخص تل...

حضرت مولانا یعقوب چرخی

حضرت خواجہ یعقوب بن عثمان چرخی قدس سرہ نام ونسب : اسمِ گرامی: خواجہ یعقوب۔علاقہ "چرخ"کی نسبت سے چرخی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: خواجہ یعقوب بن عثمان بن محمود بن محمد بن محمود الغزنوی۔ آپ نے اپنی تفسیر میں چند جگہوں پر اپنے والد بزرگوار رحمۃ اللہ علیہ کا ذکر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اربابِ علم و مطالعہ میں سے تھے اور پارسا اور صوفی تھے۔ اُن کی ریاضت کا یہ حال تھا کہ ایک روز پڑوسی کے گھر سے پانی لائے، چونکہ پانی یتیم کے پیالہ میں تھا، ا...

سیّدنا عقبہ ابن مالک رضی اللہ عنہ

   جہنی ہیں ان کوابن شاہین نے بیان کیاہے اوراپنی سند کے ساتھ یزیدبن ہارون سے انھوں نے یحییٰ بن معیدسے انھوں نے عبیداللہ بن زحرضمری سے انھوں نے ابوسعید رعینی سے انھوں نے عبداللہ بن مالک جہنی سے نقل کیاہے کہ ان کو عقبہ بن مالک نے خبردی کہ عقبہ کی بہن نے یہ نذر مانی تھی کہ میں بیت اللہ شریف تک برہنہ پااوربغیرچادراوڑھے ہوئے جاؤں گی۔عقبہ نے اس کا تذکرہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاآپ نے عقبہ سے فرمایا کہ اپنی بہن سے کہدو کہ سوار ہولےاو...

بی بی میمونہ واعظ قدس سرہا

  آپ کے والد ماجد کا نام شاقولہ تھا، آپ حافظ قرآن تھیں اور بے نظیر واعظہ تھیں، ایک  دن وعظ فرما رہی تھیں، فرمانے لگیں کہ انسان اپنے لباس کو حلال کے مال سے تیار کرائے، اور پہن کر گناہ سے اجتناب کرے تو وہ لباس جلدی نہیں پھٹتا، میں نے جو پیراہن پہن رکھا ہے یہ میری والدہ نے تیار کیا تھا مجھے سنتالیس سال ہوگئے ہیں کہ پہنا تھا مگر آج تک ویسے ہی نیا معلوم ہوتا ہے۔ آپ کے ایک بیٹے شیخ عبدالغفور نقل کرتے ہیں کہ ہمارے گھر کی ایک دیوار بڑی پرانی تھ...

سیّدنا عقبہ ابن کدیم رضی اللہ عنہ

   بن عدی بن حارثہ بن زید مناہ بن عدی بن عمروبن مالک بن نجارصحابی تھے فتح مصرمیں بھی شریک تھےانھوں نے مصرمیں اپنی اولاد چھوڑی تھی۔ان کی کوئی روایت مشہورنہیں ہے اس کو ابن یونس نے ذکرکیاہےعدوی نے کہاہے کہ عقبہ بن کدیم بن عمروبن حارثہ بن عدی بن عمرو غزوۂ احد میں اوراس کے بعدکے مشاہد میں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عقبہ ابن قنیطی رضی اللہ عنہ

   بن قیس بن لوذان بن ثعلبہ بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری حارثی ہیں یہ اپنے والد اورعبداللہ بن قنیطی کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک تھے اوریہ عقبہ اورعبداللہ جسرابی عبیدہ کے واقعہ میں شہیدہوگئے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عقبہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  بن ثعلبہ بن اسیرہ اوربعض نے کہاہے کہ ثعلبہ بن عسیرہ اوربعض نے کہاہے ثعلبہ بن اسیرہ بن عسیرہ بن عطیہ بن خدارہ بن عوف بن حارث بن خزرج اوربعض نے کہاہے عقبہ بن عمروبن ثعلبہ بن اسیرہ بن عسیرہ بن عطیہ بدرسی ہیں ان کی کنیت ابومسعود تھی یہ اپنی کنیت ہی سے مشہور تھے۔غزوۂ بدرمیں شریک نہ تھے بلکہ بدر۱؎ میں رہتے تھے۔ہاں عقبہ ثانیہ میں شریک تھے جو لوگ عقبہ ثانیہ میں شریک تھے ان سب سے یہ کم سن تھے۔اس کو ابن اسحق نے بیان کیاہے غزوۂ احد اور اس کے مابعد ...

سیّدنا عقبہ ابن عثمان رضی اللہ عنہ

   بن خلدہ بن مخلد بن عامر بن زریق انصاری زرقی ہیں یہ اوران کے بھائی سعد بن عثمان غزوۂ بدرمیں شریک تھے ہم کوابوجعفربن سمین نے اپنی سند کویونس بن بکیرتک پہنچاکرانھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے ان لوگوں کے نام کی خبردی جوغزوۂ بدرمیں موجودتھے خبردے کرکہا کہ بنی زریق بن عامرسے پھربنی مخلد بن عامربن زریق سے اورابوعبادہ اوروہ سعد بن عثمان بن خلدہ بن مخلد اوران کے بھائی عقبہ بن عثمان تھےابن اسحاق نے کہاغزوۂ احد کے واقعہ میں سےعقبہ بن عثمان او...

سیّدنا عقبہ ابن عبد رضی اللہ عنہ

  ان کونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹی سی تلوارعنایت کی تھی اورفرمایاتھا کہ اگرتم اس سے لگانے کی قدرت نے پاناتواس سے نیزہ لگانااس کویحییٰ بن صالح حاظی نےمحمد بن قاسم طائی سے انھوں نے عقبہ سے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عقبہ ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

   جہنی ہیں۔ان کوطبرانی نے صحابہ میں بیان کیاہے اورانھوں نے (یعنی طبرانی نے) اپنی سندکے ساتھ عبدالرحمن بن عقبہ سے انھوں نے اپنے والدعقبہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میں ان کے ایک تیرلگ گیاتھا۔وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئےسناکہ جس مسلمان نے مجھ کودیکھاہے وہ دوزخ میں نہ ڈالاجائےگا اور نہ وہ مسلمان جس نے میرے دیکھنے والے کودیکھاہے نہ وہ مسلمان جس نے میرے دیکھنے والے کے دیکھنے والے کود...