سیّدنا علاثہ ابن صحار رضی اللہ عنہ
سلیطی خارجہ بن صلت کے چچاہیں ابن ابی خیثمہ نے ابوعبیدیعنی قاسم بن سلام سے نقل کرکے ایساہی بیان کیاہے اس اختلاف کا ذکرعلاءبن صحارکے نام میں ہوچکاہے۔شعبی نے خارجہ بن صلت سے روایت کی ہے کہ ان کے چچانبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضرہوئےجب لوٹ کر اپنے وطن جانے لگے توان کا گذرایک اعرابی پرہوا جومجنون ہوگیاتھااورزنجیروں میں جکڑاہواتھا لوگوں نے ان سے کہاکہ کیاآپ کے پاس کوئی چیز ایسی ہے جس سے اس مجنون کی دواکریں آپ کے نبی توبہت فائدہ ...