پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عثمان ابی قیس رضی اللہ عنہ

   بن ابی العاص بن قیس بن عدی سہمی ہیں یہ اپنے والدکے ساتھ فتح مصر میں شریک تھے اس کوابوسعیدبن یونس نے کہاہے۔لیث بن سعد نے یزیدبن ابی حبیب سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے (ایک مرتبہ)عمروبن عاص کے پاس لکھاکہ جن لوگوں نے تحت الشجرہ بیعت کی ہے جوتمھارے سامنے موجودہیں ہرایک کودوسو(درہم مشاہرہ)وظیفہ دیا کرو۔اوروہی اپنےاور اپنےعزیزوں کے واسطے مقررکرو اورخارجہ بن حذافہ کوان کے شجاعت کے سبب سے(وہی)مقررکرو۔اورعثمان بن ...

سیّدنا عثمان ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  ۔(حضرت)انس کی (روایت کردہ)حدیث میں ذکرہے(اور)اس (حدیث)کوکثیر بن سلیم نے انس بن مالک سے روایت کیاہے۔حضرت انس کہتےتھے کہ عثمان بن عمرو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے۔یہ اپنی قوم کے امام تھے اوربدری تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ جب تم اپنی قوم کے ساتھ نمازپڑھاکرو توبہت طول نہ دیاکرو کیوں کہ اس میں بوڑھے اورکمزوراورحاجتمند لوگ(ہوتے)ہیں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اوران دونوں نےکہاہے کہ اسی طرح یہ حدیث...

سیّدنا عثمان ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  انصاری ان کوابوالقاسم طبرانی نے معجم میں بیان کیاہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ یہ میرے نزدیک نعمان بن عمروبن رفاعہ ہیں اورانھوں نے وہ حدیث روایت کی ہے جوہم سے ابوموسیٰ نے کتابتہً بیان کی وہ کہتےتھے ہمیں ابوعلی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیاوہ کہتےتھے محمد بن عمرو بن خالد حرانی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ہمارے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن لہیعہ نے ابوالاسود سے انھوں نے عروہ سے ان انصا...

سیّدنا عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ

  امیرالمومنین صاحبُ الِحلم والحَیا ذوالنورین  بن ابی العاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف قریشی اموی ہیں ان کانسب اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب عبدمناف میں مل جاتاہے ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور بعض لوگوں نے ابوعمروبیان کی ہے یہ بھی بیان کیاگیاہے کہ پہلے ان کی کنیت ان کےبیٹے عبداللہ کے نام پررکھی گئی تھی جن کی والدہ رقیہ بنت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم تھیں پھران کی کنیت ابوعمروہوگئی حضرت عثمان کی والدہ اروی بنت کریز بن ربیعہ بن...

سیّدنا عثمان ابن عثمان رضی اللہ عنہ

   بن شرید بن سوید بن ہرمی بن عامربن مخزوم قریشی مخزومی ہیں ۔ان کی والدہ صفیہ بنت ربیعہ بن عبدشمس ہمشیرہ عتبہ بن ربیعہ اورشیبہ بن ربیعہ تھیں۔یہ مہاجرین حبشہ میں سے ہیں غزوۂ بدر میں شریک تھے اوراحد میں شہیدہوئے یہ شماس کےنام سے مشہورتھے ۔اوراسی طرح ان کو ابن اسحاق نے ذکرکرکے کہاہے کہ شماس بن عثمان ہیں ہشام بن کلبی نے کہاہے کہ شماس بن عثمان کانام عثمان ہے ان کا نام شماس اس وجہ سے مشہورہوگیا کہ ایام جاہلیت میں نصرانیوں کے بعض سردار مکے می...

سیّدنا عکراش ابن ذویب رضی اللہ عنہ

   تمیمی منقری۔ابن مندہ نے ایساہی کہاہے اورابونعیم اورابوعمرنے کہاہے کہ عکراش بن ذویب حرقوس بن جعدہ بن عمروبن نزال بن مرہ بن عبیدنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں اپنی قوم کی زکوۃ لے کرآئے تھے پورانسب انہوں نے بھی ذکرنہیں کیاکیوں کہ عبیدجوان کے نسب میں آخری نام ہے بیٹے تھے مقاعس کے مقاعس کانام حارث بن عمرو بن کعب بن سعد بن زید مناہ بن تمیم۔جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیاکہ(زکوۃ کے اونٹوں پر)داغ کردیاجائے۔ ہمیں اسمعیل بن عبدوغیرہ ...

سیّدنا عکاف ابن وداعہ رضی اللہ عنہ

   ہلالی۔ہمیں منصوربن ابی الحسن بن ابی عبداللہ نے اپنی سند کے ساتھ احمد بن علی بن مثنی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے ابوطالب یعنی عبدالجبار بن عاصم نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے بقیہ بن ولیدنے معاویہ بن یحییٰ سے انھوں نے سلیمان بن موسیٰ سے انھوں نے مکحول سےانھوں نے غضیف بن حارث سے انھوں نے عطیہ بن بشرمازنی سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ عکاف وداعہ ہلالی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آئے۔ان سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ف...

سیّدنا عکاشہ ابن محصن رضی اللہ عنہ

   بن حرثان بن قیس بن مرہ بن کثیربن غنم بن دودان بن اسد بن خزیمہ اسدی۔ بنی عبدشمس کے حلیف تھے۔کنیت ان کی ابومحصن ہے۔سرداران وبزرگان صحابہ میں سے تھے بدر میں شریک تھے اوراس میں ان سے کارنمایاں ظاہرہوئے اس دن ان کے ہاتھ میں ایک تلوار ٹوٹ گئی رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کوایک لکڑی دی تھی وہ اسی وقت ان کے ہاتھ میں تلوار ہوگئی نہایت تیزباڑھ دار اورصاف لوہے کی  اسی سے یہ لڑےیہاں تک کہ اللہ نے فتح عنایت کی۔پھربرابر اس تلوارکولے کررسو...

سیّدنا عکاشہ غنوی رضی اللہ عنہ

  ۔ان کا تذکرہ ابن شاہین نے صحابہ میں کیاہےاوراپنی سندکے ساتھ حفص بن میسرہ سے انھوں نے زید بن اسلم سے انھوں نے عکاشہ غنوی سے روایت کی ہے کہ ان کی ایک لونڈی تھی جو ان کی بکریاں چرایاکرتی تھی اس سے ایک بکری کھوگئی توانھوں نے اس کےمنہ پرایک طمانچہ ماراپھر اپنی یہ  حرکت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی اورعرض کیا کہ اگرمیں جانتا کہ یہ مومن ہے تو یقیناًمیں اس کوآزاد کردیتا پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لونڈی کوبلوایااور اس سے پوچھا ...