سیّدنا عقبہ غلامِ جبیربن عتیک رضی اللہ عنہ
یہ جبیربن عتیک کے غلام تھے۔ان کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی یہ اپنے آقا کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے ہم کومنصوربن ابی الحسن مدینی نے اپنی سندکواحمدبن علی بن مثنی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے داؤدبن صالح نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے یونس بن بکیر نے محمد بن اسحق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے داؤد بن حصین نے عبدالرحمن بن عقبہ سے انھوں نے اپنے والد عقبہ سے جوجبری عتبک کے غلام تھے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ غزوۂ احد میں اپنے آقا ک...