پسندیدہ شخصیات  

مفتی حافظ محمد یوسف سلطانی

حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد یوسف سلطانی﷫ پیر محمد افضل قادری صاحب کے بڑے ماموں جان، اَسّی (80) سالہ بزرگ عالم دین  اُستاذ العلما حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد یوسف سلطانی صاحب، جو ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفّظ کے سلسلے میں حاصل پور جیل  میں پابندِ سلاسل کیے گئے تھے، اپنی اسیری کے دوران ضُعف و علالت  کی حالت میں علاج و ادویات کی سہولت فراہم نہ کیے جانے کے باعث، جیل ہی میں وصال فرما کر مرتبۂ شہادت سے سرفراز ہو گئے۔حضرت  کی نم...

میر سید حسن بغدادی

حضرت میر سید حسن  بغدادی ﷫ نام ونسب:  اسم گرامی: حضرت میر سید حسن بغدادی﷫۔ لقب: شیخ الوقت۔ والد کا اسم گرامی: عارفِ کامل حضرت میر سید موسیٰ﷫۔خاندان سادات سےنسبی تعلق تھا۔علم و فضل تقویٰ و طہارت میں بےمثال تھے۔ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت بغداد معلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: تمام علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی کے زیرسایہ ہوئی۔ آپ﷫ اپنے وقت کےعالم متبحر اور عارف کامل تھے۔ بیعت وخلافت: والد گرامی سےتحصیل علم کےبعد سلوک ...

سید احمد جیلانی

حضرت سید احمد جیلانی ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: سید احمد جیلانی﷫۔لقب: امام الطریقت۔ والد کااسم گرامی:  شیخِ طریقت میر سید حسن﷫۔ ولادت باسعادت: آپ کی ولادت باسعادت بغداد شریف میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ کی تعلیم وتربیت حضرت  اپنے والد گرامی حضرت میر سید حسن ﷫ کی صحبت میں ہوئی، وہ عالم متبحر اور عارفِ کامل تھے، علم شریعت و طریقت،اور تزکیہ نفس و منازل سلوک ان کی سرپرستی میں طےکرکے انہیں سے خلافت بھی پائی۔ سیرت وخصائص: طریقت کے امام، محبوب سید...

سید آل احمد اچھے میاں مارہروی

سید آل احمد اچھے میاں﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید آل احمد۔ کنیت: ابوالفضل۔ لقب: اچھےمیاں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیدآل احمد اچھے میاں بن حضرت سیدشاہ حمزہ بن سیدشاہ آل محمدبن سیدشاہ برکت اللہ بن سیدشاہ اویس بن سیدعبدالجلیل بن سیدمیرعبدالواحدبن سیدابراہیم بن سیدقطب الدین بن سید ماہربن سیدشاہ بڈہ بن سیدکمال بن سیدقاسم بن سیدحسن بن سیدنصیربن سیدحسین بن  سیدعمربن محمدصغریٰ بن سیدعلی بن سیدحسین بن سید ابوالفرح واسطی بن سیدداؤد بن سیدحسین بن سید...

جمیل شاہ داتار

حضرت جمیل شاہ داتار رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید عبد الہادی۔لقب: سخی داتار،جمیل شاہ گرناری۔لیکن آپ ’’جمیل شاہ داتار،اور سخی داتار‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔’’گرناری‘‘ اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ﷫ ایک ’’گرنار‘‘ نامی پہاڑ (جونا گڑھ) پر چلہ کش ہوئے تھے۔(تذکرہ اولیائے سندھ:124)۔آپ کا نسبی تعلق حسینی ساداتِ کرام سےہے۔سلسلہ ٔ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم﷜کے توسل سےسیدنا امام حسین﷜تک پہنچتا ہے...