پسندیدہ شخصیات  

مفتی محمود جان قادری جودھپوری

حضرت علامہ مفتی محمود جان قادری  جودھپوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمودجان۔لقب:قادری،رضوی۔علاقہ،جام جودھپورکی نسبت سے"جام جودھپوری" کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب: مفتی محمودجان بن مولانا حافظ غلام رسول بن محمد صدیق بن عمر بن رمضان  بن صبوربن حاجی محمد اکبر بن مولانا حمیدالدین بن مولانا شہباز بن خوش حال بن گوہر بن رحمت اللہ بن خواجہ عبیداللہ۔(علیہم الرحمہ)۔آپ کےوالدِگرامی حضرت علامہ مولانا حافظ غلام رسول رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت ...

احمد بخش صادق تونسوی

مولانا احمد بخش صادق تونسوی﷫ مولانا احمد بخش بن مولانا دین محمد بن مولانا عطاء اللہ بن مولانا حافظ محمد شفیع بن مولانا عبد الکریم بن مولانا عبد اللہ۔(﷭) آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ کو ڈیرہ غازی خاں میں ہوئی۔آپ کے مورث اعلیٰ بنوں سے نقل مکانی کرکے ڈیرہ غازی خاں تشریف لائے، آپ ’’بہلیم ‘‘ قوم سے تعلق رکھتے تھے۔آپ نے ہوش سنبھالنے کےبعد اپنے نانا مولانا رحمت اللہ ﷫ (مرید خاص حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی﷫) اور والد ماجدکے حض...

محمد صادق قادری رضوی

پاسبانِ مسلکِ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ  مفتی ابو داؤد محمد صادق قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ آفتاب ِرضویت:مقتدائے اہلسنّت،شیخ طریقت،زبدۃ العلماء،عمدۃ الاتقیاء،پیکر صدق و صفا،فخرِِ ملتِ اسلامیہ،حامیٔ سنت،ماحیِ بدعت، جبلِ استقامت، آفتاب ِرضویت،ماہتابِ شریعت، یادگارِاسلاف،سراپا تقویٰ و اخلاص،برکۃ الزامان،خلیفہ ٔ محدث اعظم پاکستان،نائبِ مصطفیٰﷺ حضرت مولانا علامہ الحاج الشیخ المفتی ابو داؤد محمد صادق صاحب قادری رضوی ﷫۔ ابتدائی حالات:حضرت نباض قوم﷫ جم...

حضرت مولانا نثار احمد کانپوری

حضرت مولانا نثار احمد کانپوری﷫ مولانا نثار احمد کانپوری 1297ھ مطابق 1880ء بمقام کان پور(یوپی، انڈیا) میں پیداہوئے۔ آپ استادزمن مولانااحمد حسن کانپوری کے چھوٹے صاحبزادے اور مولانا مشتاق احمد کانپوری  کے برادرِ خورد تھے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ عربی فارسی کی ابتدائی کتابیں مولاناشاہ عبیداللہ کان پوری ، مولاناعبد الرزاق کان پوری اورمولانا محمد علی مونگیری ﷭سے پڑھیں اور دورۂ حدیث کےلیے اپنےخالو حضرت محدث سورتی﷫ کے سامنے زانو ے تلمذت...

نعیم الدین مراد آبادی

صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا نام سید نعیم الدین بن معین الدین بن امین الدینبن کریم الدین ہے۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ کی ولادت  بروزپیر،21 صفر المظفر 1300ھ بمطابق جنوری 1883ء مراد آباد (یو.پی)  میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: صدر الافاضل علیہ رحمۃ اللہ علیہ  جب چار سال کے ہوئے تو آپ کے والد گرامی نے "" بسم اللہ خوانی "" کی پاکیزہ رسم ادا فرمائی۔ ناظرہ قرآنِ پاک &nbsp...

عبد العلی خاں رام پوری

حضرت مولانا عبد العلی خاں رام پوری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا عبدالعلی خاں رام پوری۔لقب: آپ ’’ریاضی داں‘‘ کےلقب سے معروف ہیں۔ والد کا اسم گرامی: یوسف خاں۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محلہ راج دوارہ، رام پور انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: رام پور کے مشہور عالم معروف بہ ریاضی داں،ابتدائی تعلیم مولوی حیدر غیر مقلد ٹونکی اور مولانا مفتی شرف الدین رام پوری المتوفی 1228ھ،  سے حاصل کی،اور کسب حدیث شریف وطب  حضرت...

خواجہ غلام فریدچشتی

حضرت خواجہ غلام فرید  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ غلام فرید۔القاب:ملک الشعراء،فردِ فرید،قادرالکلام،شاعرِ ہفت زبان۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:قدوۃ العاشقین حضرت خواجہ غلام فریدبن حضرت خواجہ خدا بخش بن حضرت خواجہ احمد علی بن حضرت قاضی محمد عاقل(خلیفہ حضرت قبلہ عالم مہاروی) بن مخدوم محمد شریف بن مخدوم یعقوب بن مخدوم نور محمد۔آپ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ ثانی حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ و...

نظام الدین قادری بھکاری

حضرت سید نظام الدین قادری  بھکاری﷫ نام و نسب: اسمِ گرامی:سید نظام الدین۔لقب:بھکاری۔والد کاا سمِ گرامی:حضرت علامہ  قاری سیدسیف الدین رحمۃ اللہ علیہ۔بھکاری کی وجہِ تسمیہ:آپ علیہ الرحمہ ولایت اور توکل کے اعلیٰ درجہ پر فائز تھے،اسلئے آپ ہر چیز کاسوال اللہ تعالیٰ سے کرتے تھے،اسلئے"بھکاری"لقب مشہورہوا،یعنی رب کا بھکاری۔رسولِ  اکرم نوررِ مجسم رحمتِ عالم ﷺ نے ارشادفرمایا: عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:ليسأل أحدكم ربه حاج...