سیّدنا عبداللہ ابن مخزمہ رضی اللہ عنہ
بن عبدالعزی بن ابی قیس بن عبدودبن نضر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی قریشی عامری ۔یہ عبداللہ اکبرکے لقب سے مشہورہیں۔ان کی والدہ بہنانہ بنت صفوان بن امیہ بن محرث تھیں جوخاندان بن کنانہ کی ایک خاتون تھیں کنیت ان کی ابومحمد ہے۔سابق الاسلام ہیں۔ ابن مندہ اورابونعیم نے ابن اسحاق سے روایت کی ہے کہ عبداللہ بن محرمہ نے حضرت جعفربن ابی طالب کے ہمراہ حبش کی طرف ہجرت کی تھی اور مدینہ کی طرف بھی ہجرت کی تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے او...