(سیدنا) حتات )رضی اللہ عنہ)
ابن یزید بن علقمہ بن جوی بن سفیان بن مجاشع بن دارم بن مالک بن حنظلہ بن مالک بن زید مناہ بن تمیم تمیمی دارمی۔ نبی ﷺ کے حضور میں بنی تمیم کے وفد میں عطارد بن حاجب اور اقرع بن حابس وغیرہما کے ساتھ آئے تھییہ سب لوگ اسلام لائے ابن اسحاق نے اور کلبی نے ان لوگوں کا ذکر کیا ہے رسول خدا ﷺ نے ان کے اور معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان مواخات کرا دی تھی جب حضرت معویہ کو خلافت حاصل ہوئی تو حتات اور جاریہ بن قدامہ اور احنف بن قیس ان کے پاس گئے یہ دونوں بھ...