پسندیدہ شخصیات  

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن وہب۔ کنیت ان کی ابو جمعہ قاری اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام حبیب بن سباع ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں حبیب بن جنید۔ انکا شمار اہل شام میں ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ نے تو یہیں لکھا ہے الور ابو نعیم اور ابو عمر نے ان کا ذکر حبیب بن سباع کے نام میں لکھاہے اور ابن مندہ نے وہاں بھی لکھاہے اور یہاں تو صرف ابن مندہ ہی نے لکھا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

حضرت بابا کپور مجذوب

اصل میں کالپی کے باشندے تھے۔ ابتداء ہی میں سلوک کے راستہ دیکھ چکے تھے اور راتوں کو کمزور لوگوں کے گھروں میں جاکر ان کے مٹکے بھرتے تھے۔ آخر کار ایک شخص کے ذریعہ سے آپ کو جذب کی حالت نصیب ہوئی اور گوالیا میں رہنے لگے۔ فتوح کے دروازے آپ پر کھل گئے اور دنیا والوں کے دل آپ کی طرف مائل ہوگئے۔ آپ اکثر و بیشتر استغراق کی حالت میں رہا کرتے تھے۔ ضرورت انسانی کے وقت استغراق میں تھوڑا سا افاقہ ہو جاتا تھا۔ آپ کا دستور تھا کہ کئی کئی دن بعد تھوڑے سے دانے بطور...

حضرت شیخ بودلہ

دہلی کے ایک قدیم ریئس کے فرزند تھے بچپن ہی سے مجذوب تھے دنیا کے طور طریقوں سے بے پروا تھے، عجیب و غریب و غریب حالت تھی۔ اکثر اوقات بالکل برہنہ رہتے اورآپکے عضو مخصوص میں انتشار پیدا نہیں ہوتا تھا، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ مٹی کا ایک غلہ دیوار میں چِپکا ہوا ہے، روپیہ پیسہ اور کپڑے اور جو کچھ آپ کو ملتا وہ سب کا سب حاضرین اور قوالوں کو دے دیا کرتے تھے اس حالت کے باوجود آپ کی ظاہری صورت یہ تھی کہ مجلسوں میں جاتے، ہر ایک کی جانب التفات کرتے اور بڑی دلچ...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن مسلمہ بن مالک اکبر بن وہب بن ثعلبہ بن واملیہ بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر بن مالک ابن نظر ریشی فہری کنیت ان کی ابو عبد الرحمن بعض لگ ان کو حبیب دردب اور حبیب روم بھی کہتے ہیں اس وجہ سے کہ یہ رومیوں کے یہاں بہت جایا کرتے تھے اور ان سے فائدہ اٹھاتے تھے زبیر بن بکار نے کہا ہے کہ حبیب بن مسلمہ ایک شریف شخص تھے انھوںنے نبی ﷺ سے سنا تھا انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ واقدی نے حبیب کے صحابی ہونے سے انکار کیا ہے حضرت عمر بن خطاب نے جزیرہ کی حکو...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن مروان بن بن عامر بن ضباری بن حجبہ بن کنانہ بن حرقوص بن مازن بن مالک بن عمرو ابن تمیم تمیمی مازنی۔ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کہ تمہارا کیا نام ہے انھوںنے کہا بغیص حضرت نے فرمایا تم حبیب ہو پس آپ نے ان کا نام حبیب رکھ دیا۔ ابن کلبی نے ان کو ذکر کیا ہے اور کسی نے ان کا تذکرہ نہیں کیا۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی مرضیہ۔ عبدان نے انکو زکر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں ان کا صحابی ہونا نہیں انتا مگریہ حدیث ان سے اسی طرح روایت کی گئی ہے ان کی حدیث یہ ہے کہ نبی ﷺ نے خیبر میں ایک دبائی مقام میں قیام کیا خیبر کے لوگوں نے آپ سے عرض کیا کہ آپ جس مقام میں اترے ہیں یہ وبائی مقام ہے اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو بلندی پر اٹھ جائیں اس کی آب و ہوا اچھی ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔   (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن مخنف عامدی۔ یہ ابن مندہ اور ابن نعیم کا قول ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ یہ عمری ہیں۔ ان کا شمار اہل حجاز میں ہے مگر ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے حالانکہ یہ وہم ہے۔ صحیح وہی ہے جو عبدالرزاق نے ابن جریج سے انھوں نے عبدالکریم سے انھوں نے حبیب بن مخنف سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا میں رسول خدا ﷺ کے حضور میں عرفہ کے دن پہنچا حضرت فرما رہے تھے کہ تم جاتے ہو کہ یہ کون دن...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  فہری۔ ابن مندہ نے حبیب فہری کو ذکر کیا ہے اور ان کا تذکرہ حبیب بن مسلمہ فہری کے علاوہ قائم کیا ہے کہ وہ مدینہ میں نبی ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ یہ لڑکا میرا ہاتھ اور میرا پیر ہے (یعنی اسی کے سبب سے مجھے قوت و طاقت ہے) حضرت نے حبیب سے فرمایا تو تم انھیں کے ساتھ لوٹ جائو کیوں کہ عنقریب ان کا انتقال ہو جائے گا چنانچہ اسی سال  ان کا انتقال ہوگیا۔ ابو نعیم نے اس حدیث کو اکٹھا کر کے کہا ہے کہ بواسطہ ابن ابی  ملیکیہ ...

(سیدنا) حبیب (رضی اللہ عنہ)

  ابن فدیک۔ بعض لوگ ان کو حبیب بن نویک واو کے ساتھ کے ہیں اور بعض لوگ حبیب بن عمرو بن فدیک کہتے ہیں۔ سلامانی ہیں ان کی حدیث میں اختلاف ہے۔ ہمیں یحیی بن محمود بن سعد نے اجازۃ اپنی سند سے ابن ابی عاصم تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن بشر نے عبد العزیز بن عمر سے انھوں نے بنی سلامان بن سعد کے ایک شخص سے انھوں نے اپنی والدہس ے نقل کر کے خبر دی کہ ان کے ماموں حبیب بن فدیک نے ان سے بیان کیا کہ ان کے و...