امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو البلال محمد الیاس عطار قادری رضوی
تعارفِ امیر اھلسنت مدظلہ العالی شیخ طریقت، اَمیراَہلسنّت ،بانئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت مبارکہ ۲۶ رَمَضانُ المبارَک ۱۳۶۹ھ بمطابق ۱۹۵۰ءمیں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں ہوئی۔ آپ کے آباء واجداد امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے آباء واجدادہند کے گاؤں"کُتیانہ(جُوناگڑھ)" میں مقیم تھے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے دادا جان عبدالرحيم علیہ رحمۃ اللہ الکریم کی ن...