سید ابو عبد اللہ نصر
حضرت سید ابو عبداللہ نصر نام و نسب : کنیت: ابو صالح۔ اسم گرامی: عبد اللہ نصر۔لقب: عماد الدین۔ سلسلہ نسب: سید ابوعبد اللہ نصر بن سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام ماجدہ تاج النساء ام الکرم بنت فضائل الترکین تھا۔ آپ اعلیٰ درجہ کی خیر وبرکت والی بی بی تھیں علوم حدیث کی عالمہ تھیں۔بغداد شریف میں ہی آ پ کا وصال ہوا اور باب الحرب میں مدفون ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 24 ربیع الثانی 562ھ، مط...