ضیائے مشائخِ قادریہ رضویہ  

سید شاہ آل محمد مارہروی

حضرت سید شاہ آل محمدمارہروی﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید شاہ آل محمد۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:برہان الموحدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ آل محمد، بن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ بروز بدھ،18رمضان المبارک،1111ہجری کوبلگرام میں سید شاہ برکت اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: تمام ظاہری وباطنی علوم کی تعلیم وتکمیل اپنے والدِ ماجد ...

سری سقطی، سید العارفین

سیدالعارفین حضرت سری سقطی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی :سِرُّالدِّین ۔کنیت: ابوالحسن ۔’’سِری سقطی‘‘ کے نام سےمعروف ہیں ۔والدکانام: شیخ مُغَلّسْ﷫( صبح کی نماز کو رات کے اندھیرے میں ادا کرنے والا)تھا۔ ’’سقطی‘‘ کا مطلب’’پرچون فروش‘‘ کے ہیں۔آپ کی بغداد میں پرچون کی دوکان تھی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 155ھ/771ءکو  بغداد معلیٰ میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ، ص 183) تحصیلِ ع...

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالی...

سید ابو عبد اللہ نصر

حضرت سید ابو عبداللہ نصر ﷫ نام و نسب :  کنیت: ابو صالح۔ اسم گرامی: عبد اللہ نصر﷫۔لقب: عماد الدین۔ سلسلہ نسب: سید ابوعبد اللہ نصر بن سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی﷭۔آپ کی والدہ ماجدہ کانام ماجدہ تاج النساء ام الکرم بنت فضائل الترکین تھا۔ آپ اعلیٰ درجہ کی خیر وبرکت والی بی بی تھیں علوم حدیث کی عالمہ تھیں۔بغداد شریف میں ہی آ پ کا وصال ہوا اور باب الحرب میں مدفون ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 24 ربیع الثانی 562ھ، مط...

جنید بغدادی، سید الطائفہ

حضرت جنید بغدادی﷫ نام ونسب: کنیت: ابوالقاسم۔ اسم گرامی: جنید۔ القاب: سید الطائفہ، طاؤس العلماء، سلطان الاولیاء، شیخ الاسلام۔ سلسلۂ نسب: حضرت جنید بغدادی بن شیخ محمد بن جنید﷭۔ (نفحاتِ منبریۃ فی الشخصیات الاسلامیہ ص52)آپ کے والد شیشہ اور کپڑےکی تجارت کیا کرتے تھے۔وطنِ اصلی ’’نہاوند‘‘ ایران تھا۔پھر بغداد کی طرف ہجرت فرمائی اورمستقل سکونت اختیار کرلی۔ (شریف التواریخ،ج1،ص522) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت غالباً 216ھ یا ...

امام موسی کاظم

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمی...

قاضی ضیاء الدین

حضرت قاضی ضیاء الدین﷫ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت قاضی ضیاء الدین۔لقب: شیخ جیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت قاضی ضیاء الدین بن شیخ سلیمان بن شیخ سلونی عثمانی رحمۃ اللہ علیہم۔آپ علیہ الرحمہ سلسلہ عالیہ قادریہ کےاٹھائیسویں امام اور شیخ طریقت ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 925ھ،مطابق 1519ءکو قصبہ"نیوتنی"ضلع لکھنؤ(ہند) میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کی تعلیم و تربیت ابتداء میں گھر پر ہی ہوئی۔اس کے بعد آپ نے گجرات کا سفر اختیار  فرمایا اور وہاں حض...

غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی

غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی : شیخ عبدالقادرجیلانی۔کنیت : ابو محمد۔اَلقاب: محبوبِ سبحانی، پیرانِ پیر ، محی الدین۔عامۃ المسلمین میں آپ ’’غوث الاعظم‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ والدِ ماجد کا نام حضرت سیّد ابو صالح موسیٰ﷫ ہے۔ سلسلۂنسب: سیّدناشیخ عبدالقادر جیلانی بن سیّد ابو صالح موسیٰ بن سیّد عبداللہ جیلانی بن سیّد یحییٰ زاہد بن سیّد محمد بن سیّد داؤد بن سیّد موسیٰ بن سیّد عبد ا...

معروف کرخی، شیخ اسد الدین

حضرت معروف کرخی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: معروف۔ کنیت: ابو المحفوظ۔ لقب: اسد الدین۔ والد  کا نام: فیروز تھا، پہلےمذہب نصاریٰ رکھتے تھے۔ اسلام لانے کے بعد ان کا نام’’ علی‘‘ رکھا گیا، دادا  کا نام مرزبان کرخی تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 135ھ/752ء کو ’’کرخ‘‘ عراق میں ہوئی۔     تحصیل علم:آپ کاوالدنصرانی تھا۔جب اس نے آپ کو معلم کے پاس بھیجا اور معلم نے آپ...

امام زین العابدین

حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین﷜ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابومحمد،ابوالحسن۔لقب:سجاد،سید الساجدین،  زَین العابدین، امین۔ سلسلہ نسب:حضرت امام علی  زین العابدین  بن سیدالشہداء امام حسین  بن امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی:شہربانو بنت یزگردہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ بروز جمعرات 5شعبان المعظم/ 38ھ،بمطابق جنوری/659ء کو مدینۃ المنورہ میں پیداہوئے۔ سیرتِ مبارکہ:آپ  اپنے جد...