ضیاءِ جمادی الاول
ضیاءِ جمادی الاول...
ضیاءِ جمادی الاول...
تَکَبُّر کا علاج حضرتِ سیِّدُنا عبد اﷲبن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:«الْبَادِئُ بِالسَّلَامِ بَرِيءٌ مِنَ الْكِبْرِ» یعنی: ” سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے“۔[شعب الإیمان، باب في مقاربةأهلالدین... إلخ،الحدیث: 8407، ج 11، ص201]. حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں: ”جو شخص مسلمانو...
خُوشخبری سُناؤ حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «بَشِّرُوا، وَلاَ تُنَفِّرُوا» یعنی: ” خوشخبری سناؤ اور(لوگوں کو )نفرت نہ دلاؤ“۔ [صحیح البخاري، کتاب العلم، باب ما کان النبي صلى الله تعالى عليه وسلم یتخولهم... إلخ، الحدیث: 69، ج 1، ص25]. حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: ”یعنی لوگوں کو گ...
روضۂ اقدس کی حاضری حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم ، شاہ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي» یعنی ”جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی“۔[شعب الإیمان، باب في المناسك، فضل الحج والعمرة، الحدیث: 4159، ج3، ص490]. اللہ تعالیٰ قراٰن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : ﴿وَلَوْ اَنَّهُمْاِذظَّلَمُوااَنفُسَهُ...
گناہوں سے توبہ کرنے کی فضیلت حضرتِ سیِّدُنا ابن مسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «التَّائِبُ مِنْ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ» یعنی: ” گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں“۔ [سنن ابن ماجه، كتاب الزهد، باب ذکر التوبة، الحدیث: 4250،ج 5، ...
توبہ کی بنیاد حضرتِ سیِّدُنا ابن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ اکرم ، نور مجسم صلیﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «النَّدَمُ تَوْبَةٌ» یعنی:” شَرْمِنْدَگی توبہ ہے“۔[سنن ابن ماجه، كتاب الزهد، باب ذکر التوبة، الحدیث: 4252،ج5، ص322]. حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں : ”چونکہ گزشتہ گناہوں پر نَدَامَتْ(یعنی شرمندگی)توبہ کا رُکنِ اعلیٰ ہے کہ اس پر باقی سارے اَرکان مَب...
دھوکہ دینے کا نقصان حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: «مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا». یعنی: ”جو دھوکہ دہی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔]جامع الترمذي، أبواب البیوع، باب ماجاء في کراهية الغش، الحدیث: 1315، ج3،ص598]. حكيم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: ”اس (حدیث)سے معلوم ہوا کہ تجارتی چیز میں عیب ...
نیکی کی دعوت حضرتِ سیِّدُنا عبداﷲ بن عَمْرو رضی اﷲ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم شاہ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمايا: «بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً» یعنی ”میری طرف سے پہنچا دو، اگرچہ ایک ہی آیت ہو“۔ [صحیح البخاري،کتاب أحادیث الأنبیاء، باب ما ذکرعن بني إسرائیل، الحدیث: 3461، ج4، ص170]. حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: ”آیۃ کے معنی علامت اور نشانی ک...
دين کی سمجھ حضرتِ سیِّدُنا مُعَاوِیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم نور مجسم صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ». یعنی: ”اﷲ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے، اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے“۔ [صحیح البخاري، کتاب العلم باب من یرد الله به خیراً... إلخ، الحدیث: 71، ج1، ص25]. علامہ شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: فِقْہ ...
رِزْق کا ضامِن حضرتِ سیِّدُنا زِیاد بن حارِث رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم، نبی مُکَرَّم، صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ ذیشان ہے: «مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَكَفَّلَ اللهُ بِرِزْقِهِ». ”یعنی جو شخص طلبِ علم میں رہتا ہے، اﷲ تعالیٰ اس کے رِزْق کا ضامِن ہے“۔ [مسند الشهاب القضاعي، من طلب العلم تكلف الله برزقه، رقم: 391، ج 1، ص244]. علامہ عبد الرؤف مناوی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں: ” اللہ تعالیٰ...