مولانا حافظ شبیر احمد دہلوی
حضرت مولانا حافظ شبیر احمد بن مولانا بشیر احمد دہلوی، دہلی کی شاہی سنہری مسجد کے سابق نائب امام ، خواجہ حسن نظامی دہلوی کے درینہ فریق اور تحریک پاکستان کے خاموش مگر سرگرم کارکن تھے۔ ۱۹۲۲ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی ذی علم شخصیت تھے جب کہ والدہ محترمہ ایک نیک اور پارسا خاتون تھیں اور وقت کے جلیل القدر عالم دین حضرت مولانا عبدالغفور عارف دہلوی کی صاحبزادی تھیں۔ آپ کی ولادت کے کچھ عرصہ بعد ہی وصال فرماگئیں اسی لیے آپ کی ...