مولانا سید بچل شاہ جیلانی
مولانا سید بچل شاہ عرف محمد بخش شاہ بن پیر سید عبدالقادر جیلانی (رحلت ۱۳۶۳ھ) درگاہ عالیہ جیلانیہ قادریہ نورائی شریف (تحصیل ٹنڈ و محمد خان ضلع حیدرآباد) میں۱۳۲۶ھ/۱۹۰۸ء میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے تعلیم و تربیت نورائی شریف میں حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول میں قرآن پاک کی تعلیم مسجد جیلانی کے متصل مکتب میں حاصل کی۔ درج ذیل علماء اہل سنت کے ہاںدرس نظامی کی تکمیل کی، ان علماء کو آپ کے والد ماجد نے درگاہ نورانی شریف پر آپ کی...