حضرت محمد سماک
ابوالعباس حضرت محمد سماک قدیم علماء دین اور مشائخ اہل یقین میں سے تھے۔ حافظ قرآن تھے، زاہد تھے، عابد تھے متقی تھے اور واعظ تھے کلام کرتے تو عقل و حکمت کے پھول گرتے، بیان کرتے تو شافی اور وافی ہوتا، وعظ و نصیحت میں اپنی مثال آپ تھے، حضرت سفیان ثوری سے صحبت رکھتے تھے۔ حضرت معروف کرخی آپ کی باتوں کو پسند فرماتے تھے۔ ساری عمر تنہا گزاری لوگوں نے کہا: شادی کیوں نہیں کرلیتے، فرمایا کرتے ہیں دو شیطانوں سے مقابلہ نہیں کرسکتا، ایک شیطان ابلیس اور...