علی بن جعد
علی بن جعد بن عبید جوہر بغدادی : امام ابو یوسف کے اصحاب میں سے حافظ حدیث ثقہ معتمد متقن صدوق تھے۔ ابو الحسن کنیت تھی ۔بنی ہاشم کے غلام آزاد کردہ تھے، امام ابو حنیفہ کو دیکھا اور ان کے جنازے پر حاضر ہوئے۔آپ نے حدیث کو جریری بن عثمان و شعبہ و ثوری وامام مالک وابن ابی ذئب ومعرف بن واصل شبا ن بن عبد الرحمٰن وصخر بن جویریہ وعبد الرحمٰن بن ثابت بن ثوہان وقیس بن الربیع ویز ید بن عمرالت...