عمدۃ المحققین مولانا بدر الدین احمد رضوی گور کپھوری
شیخ الحدیث مدرسہ غوثیہ بڑھیا کھنڈ سری بازار بستی ولادت حضرت علامہ مولانا بدر الدین احمد رضوی بن عاشق علی بن احمد حسن بن غلام نبی بن محمدنا در صدیقی ۱۲۴۸ھ ۱۹۲۹ء موضع حمید پور ضلع گور کھپور میں پیدا ہوئے جو روات سے تقریباً دو میل کے فاصلہ پر ہے۔ خاندانی حالات شیخ محمد نادر مرحوم کے آباواجداد وقصبہ یوسف پور محمد آباد ضلع غازی پور (یو۔پی) کے باشندے شاہ کوٹ تحصیل بانس گاؤں ضلع گور کھپور کےنواب سید شاہ عنایت علی ...