حضرت مولانا عبد الغفار خاں رامپوری قدس سرہٗ
عبد الغفار نام، والد کا نام محمد خاں محمد خاں شاہ منصور علاقہ سر حد کے رہنے والے تھے تحصیل علم کے لیے رام پور پہونچے، ملا غفران وغیرہ علمائے رام پور ے کتب درسیہ پڑھیں، رام پور ہی میں اُن کی شادی ہوئی، اس عقد سے ۱۲۷۳ھ میں مارے گئے، اس لیے ایک ہی سال کی عمرسے آپ اپنے نانا مرزاباقی بیگ کے زیر تربیت پرورش پائی،۔۔۔۔ آپ نے صرف ونحو مولانا عالم علی مراد آبادی سے پڑھا۔ میبذی اور مُلّا حسنتک مولانا حافظ عنایت اللہ خاں سے پڑھا۔ حضرت قطب ارشاد...