علمائے اسلام  

حضرت مولانا سید مظفر حسین کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ

شیخ المشائخ حضرت شاہ اشرف حسین برادر اکبر حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی کے فرزند ارجمند، اساتذۂ دار العلوم اشرفیہ کچھوچھہ شریف سے درسیات پڑھی۔ اور حدیث کا دور جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین قدس سرہٗ سے کیا، بیعت وخلافت والد ماجد سے ہے، بکثرت افراد آپ سے بیعت ہیں۔ آپ جادوبیان اور شعلہ نوا مقرر ہیں، اہل سنت کے اسٹیج کو آپ سے رونق ہے، مراد آباد سے ہند پارلی منٹ کےممبر رہے، کل ہند جماعت رضائے مصطفیٰ اور آل انڈیا...

حضرت مولانا نذیر احمد خاں رام پوری قدس سرہٗ

عثمان زئی پٹھان گھیر شرف الدین خاں رام پور میں پیدا ہوئے، والد کا نام مولوی محمد خاں، علمائے رام پورو دھلی سے درسیات پڑھی، اطباء دھلی سے طب بھی حاصل کیا، عربی کے زبردست ادیب تھے، ندوۃ العلماء کی ضلالت ومگراہی کے دور کرنے والوں میں ممتاز تھے، پیشوائے دیوبندیت مولانا رشید احمد گنگنوہی کی کفری عبارت پر سب سے پہلے ۱۳۰۹؁ھ میں فتویٰ تکفیر صادر فرمایا، یہ فتویٰ خیر المطابع میرٹھ میں طبع ہوا تھا،۔۔۔۔ آپ نہایت متقی، متورع، صاحب عرفان تھے، مدرسہ طیبہ احمد...

حضرت مولانا محمد نظام الدین بلیاوی رحمۃ اللہ علیہ

محمد نظام الدین نام، ضلع بلیا وطن، مدرسہ حمیدیہ دربھنگہ میں مولانا مقبول احمد خاں اور مولانا مقبول احمد صدیق ودیگر اساتذہ سے پڑھنے کے بعد مدرسہ فیض الغرباء آرہ میں حضرت مولانا محمد ابراہیم قادری آروی سے پڑھا، اجمیر شریف دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی مدظلہٗ سے ملا حسن پڑھا، حضرت مولانا حبیب الرحمٰن مدظلہ سے خصوصی درس لیا، مؤخر الذکر بزرگ سے مدرسہ سبحانیہ الہ آباد میں تکمیل علوم کی، حضرت ملک العلماء مولانا ظفر الدین نے...

حضرت مولانا وصی احمد سہسرامی رحمۃ اللہ علیہ

سہسرام ضلع آرہ، صوبہ بہار وطن، اور مولد ومنشاء مختلف اساتذہ سے پڑھنے کےبعد دار العلوم کانپور میں حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری سے تکمیل کی۔۔۔۔ نامور صاحب کمال علماء میں آپ کا شمار تھا، درس نظامی کے تمام فنون میں مہارت تامہ تھی، تدریس کی ابتداء جامعہ نعیمیہ مراد آباد سےہوئی، برسہا برس صدر مدرس رہنے کے بعد دار العلوم نعمانیہ دہلی میں صدر مدرس ہوئے، اس کے بعد دوبارہ جامعہ نعیمیہ کے اراکین کے اصرار پر تشریف لےگئے، بوڑھاپے میں بھی حاضر العلم تھے، آخ...

حضرت مولانا عبد العزیزی خاں فتح پوری رحمۃ اللہ علیہ

محلہ زبدون شہر فتح پور، ہسوہ میں آپ کی ولادت ہوئی، سنکرت اور حساب کی اعلیٰ تعلیم پاکر مراد آباد حضرت صدر الافاضل مولاناسید نعیم الدین فاضۂ مراد آبادی کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور کامل شغف وانہماک سے درس نظامی کی تحصیل و تکمیل کی، مولانا اجمل شاہ سنبھلی قدس سرہٗ آپ کے ہم درس تھے، تدریس کی ابتداء اُستاذ نامور کی نگرانی میںد ور طالب علمی سے ہی ہوچکی تھی، استاذ زادوں کی تعلیم بھی آپ کے سپر دہوئی، آپ نے راقم سے فرمایا، حضرت پہلےپڑھانےو الا سبق پڑھادیتے ...

حضرت مولانا شاہ عبد الرشید خاں فتح پوری مدظلہٗ العالی

حضرت مولانا محمد عبد العزیزی خاں مدظلہٗ العالی کےچھوٹے بھائی، حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین فاضل مراد آبدی اور اساتذۂ جامعہ نعیمیہ سے علوم و فنون کی تکمیل کی اور قطب المشائخ حضرت شاہ علی حسین اشرفی میاں سرکار کچھوچھہ سےمرید ہوکر تکمیل سلوک کیا، اور اجازت وخلافتپائی، مرتاض متقی، اور صاحب مقامات ہیں، چھبیس ۲۶برس قبل سی۔ پی ناگ پور میں نشر علوم دین کے لیے جامعہ عربیہ قائم کیا، اور انتہائی جاں نشانی سے مدرسہ کو ترقی کے اعلیٰ منازل تک پہونچایا، ...

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن معبرہ۔مغیرہ کی کنیت ابوسفیان ہے وہ بیٹے ہیں حارث بن عبدالمطلب کے قریشی ہیں ہاشمی ہیں۔ ان سے سماک بن حرب نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ کوئی ایسی امت نہیں گذری کہ جس میں ضعیف کا حق قوی سے بدون کسی طرح کی اذیت پہنچنے کے نہ لیاہوگا یہ حدیث عبداللہ کے واسطے کے ساتھ ان کے والد سے بھی مروی ہے۔الغرض کوئی راوی ہواتناضروری ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسہم کو دیکھا ہے اور فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوکر آپ کے ساتھ رہے؟...

حضرت مولانا سید ابو الحسنات قدس سرہٗ

مشہور صوفی عالم،محدث،حضرت مولانا سید دیدار علی شاہ الوری کے فرزند ارجمند۔ولادت الور میں ہوئی،تعلیم کا آغاز والد ماجد سے کیا مجدد عصر حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی،صدر الافاضل مولانا حکیم نعیم الدین فاضل مراد آبادی قدس اسرارہم سے اکتساب علم کیا، برسوں جامع مسجد آگرہ،الوری بمبئی میں امام وخطیب اور مقبول خاص وعام رہے، اطراف ہند میں بے شمار محافل و مجالس میلاد،اور کانفرنس میں اہل نظر سے داد خطابت حاصل کی،۱۹۳۶؁ھ میں تبلیغی کا...

عالمِ باعمل مولانا محمد انور علی رضوی بہرائچی ایم اے

شیخ الادب دار العلوم منظر اسلام بریلی شریف ولادت ماہر علم ادب، ملک التدریس حضرت مولانا محمد انور علی رضوی بن محمد وارث علی بن محمد اسلم ۲۲؍ ستمبر ۱۹۵۶ھ بروز دو شنبہ مبارکہ کو موضع درگا پور واپوسٹ میٹر اسٹیشن ضلع بہرائچ شریف میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد انور علی کے جد امجد بہت نیک اور سچے آدمی تھے۔ نماز پنجگانہ کے اس قدر پابند تھے کہ مہ وقت نماز کی فکر رہتی تھی۔ مسجد میں برابر جاکر اذان بڑے اہتمام سے کہا کرتے تھے...

فاضل گرامی مولانا محمد ایوب عالم رضوی بنگالی

مدرس دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف ولادت حضرت مولاننا محمد ایوب عالم رجوی ۱۸؍مارچ ۱۹۶۲ء کو علاقہ اسلام پور موضع پانچ ڈیمٹھی کالو بستی دینا جپور بنگال میں پیدا ہوئے۔ یہ علاقہ ایک تاریخی علاقہ ہے۔ اہل علم کی کثرت ہے۔ علمی مذہبی اور دینی ماحول ہے۔ مولانا ایوب عالم رضوی کی پرورش والدین کریمین کے سایہ عاطفت میں ہوئی۔ مولانا ایوب عالم نسبتاً شیخ ہیں، ذریعہ معاش کاشنکاری اور تدریس ہے۔ خاندانی حالات مولانا ایو...